Bharat Express DD Free Dish

Bihar New CM Samrat Chaudhary: سمراٹ چودھری ہوں گے بہارکے نئے وزیراعلیٰ، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بنیں گے نائب وزیراعلیٰ

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ نتیش کمارکی جگہ لیں گے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد یہ عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حلف برداری تقریب کل یعنی 15 اپریل کو 11 بجے ہوگی۔ سمراٹ چودھری کے علاوہ دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کا نام فائنل ہوگیا ہے۔ وہیں، نتیش کمارکے بیٹے نشانت کمارنائب وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کل یعنی 15 اپریل کو11 بجے لوک بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ اوردونائب وزرائے اعلیٰ حلف لیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ کے طورپرنشانت کماراوروجے کمارچودھری کا نام تقریباً فائنل ہے۔ بہارکے گورنرکے سکریٹری ے پیرکے روزسمراٹ چودھری سے ملاقات کی تھی۔ لوک بھون میں حلف برداری تقریب سے متعلق گورنر کے سکریٹری نے سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اورکون کون بڑے بڑے لوگ آئیں گے، اس سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ سمراٹ چودھری نے ممکنہ وزرا کی فہرست سے متعلق بھی گورنرکے سکریٹری سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد بہارمیں وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حالانکہ ابھی انہوں نے وزیراعلیٰ عہدے سے باضابطہ طورپراستعفیٰ نہیں دیا ہے، لیکن وہ آج دوپہر کے بعد باضابطہ طورپرگورنرکواپنا استعفیٰ سونپیں گے اورنئی حکومت کی تشکیل سے متعلق جانکاری دیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ہی نتیش کمارنے راجیہ سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی کرسی پرکون بیٹھے گا، اس سے متعلق کافی لمبے وقت سے قیاس آرائی چل رہی تھی۔ کئی نام سامنے آئے، لیکن مہرسمراٹ چودھری کے نام پرلگ چکی ہے۔

سمراٹ چودھری کون ہیں؟

16 نومبر1968 کو پیدا ہوئے سمراٹ چودھری کی شادی ممتا کماری سے ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام شکنی چودھری ہے۔ وہیں ماں کا نام پاروتی دیوی ہے۔ سمراٹ چودھری کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارایک سماجوادی لیڈر کے طورپرہوتا ہے۔ شکنی چودھری کبھی لالوپرساد یادو کے خاص ہوا کرتے تھے۔ کالانترمیں شکنی چودھری نے اپنی سیاسی سمت کو نیا راستہ دیا اور وہ نتیش کمارکے ساتھ ہوگئے۔ سمراٹ چودھری کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارریاست کے بڑے لیڈران میں ہوتا ہے۔ سمراٹ چودھری نے اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی کیریئرکا آغازکیا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی باتیں اسی آرجے ڈی، لالوپرساد یادواورتیجسوی یادوسے سیکھی ہیں، جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئرکا آغازآرجے ڈی سے کیا تھا۔

ریاست کے 24ویں وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری

سمراٹ چودھری بہار کے 24ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف اٹھائیں گے۔ سمراٹ چودھری نے وزیربننے سے لے کروزیراعلیٰ بننے تک کے سفرمیں کئی کہانیوں کوپیچھے چھوڑا دیا ہے۔ وہ بہارمیں دوسرے لیڈرہیں، جنہوں نے نائب وزیراعلی کے طورپرکام کیا اورپھروزیراعلی بننے جا رہے ہیں۔ بہارمیں کرپوری ٹھاکراب تک کے واحد ایسے لیڈر ہیں، جو پہلے نائب وزیراعلیٰ رہے اوربعد میں وزیراعلیٰ بنے تھے۔ ریاست میں سشیل کمار مودی، تارکشور پرساد، وجے کمارسنہا اورتیجسوی یادوکے علاوہ پہلے نائب وزیراعلیٰ بننے والے نارائن سنگھ بھی اس ریکارڈ کونہیں توڑپائے تھے۔ ویہں پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بننے والی رینو دیوی بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکی تھیں۔ سمراٹ چودھری نے اب اس فہرست میں نام لکھوا لیا ہے، جس فہرست میں ایک اب تک واحد نام کرپوری ٹھاکرکا تھا۔ حالانکہ ابھی رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔ آج شام تک رسمی اعلان کے بعد کل حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read