Bharat Express

Samrat Chaudhary

جھنجھار پور سے جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ رام پریت منڈل کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے جواب دیا ہے۔

آر جے ڈی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے دوسرے اہم ملزم امت آنند کا بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے کیا تعلق ہے؟

وزیر مدن سہنی کو سپول ضلع کی ذمہ داری اور نتیش مشرا کو ارریہ اور گیا کی ذم داری سونپی گئی ہے۔

سمراٹ چودھری نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہی تھے جنہوں نے اپنی حکومت کے قانون کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ جس کی وجہ سے لالو یادو آج جیل میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ سارن لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وہ این ڈی اے کے لیڈروں کو سخت نشانہ بنا رہی ہیں۔

چودھری نے الزام لگایا، ’’ بے شرمی سے اپنے خاندان کے افراد کو سیاست میں لانے والے لالو پرساد دراصل اپنی اور اپنے خاندان کے ارکان کی بدعنوانی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔‘‘

243 رکنی بہار اسمبلی میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے۔ اور اب جے ڈی یو، بی جے پی اور ہم مل کر حکومت چلا رہے ہیں۔ بی جے پی کے پاس 78، جے ڈی یو کے پاس 45 اور ہم کے پاس 4 ایم ایل اے اور 1 آزاد ایم ایل اے حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ایک بیان سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ٹینشن بڑھ گئی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے کیا کہا ہے۔

سی ایم نتیش کمار اور ان کی کابینہ آج شام 5 بجے راج بھون میں حلف لیں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کابینہ میں شامل ہونے والے تمام لیڈروں کو راج بھون میں دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کے انڈیا اتحاد سے نکلنے کے بعد وہ اپوزیشن لیڈروں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سی ایم نتیش کے ساتھ بی جے پی کے دو نائب وزیر اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔ ذرائع کی مانیں تو وجے سنہا اور سمراٹ چودھری بی جے پی کی طرف سے ڈپٹی سی ایم بنیں گے۔