Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی یہ ہضم نہیں کرسکتی کہ مودی وزیراعظم کیسے بن گئے۔

بلیک راک کے سی ای اونے ہندوستان کو طویل مدتی دولت کی تخلیق کا سب سے بڑا موقع قراردیا۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ملک کی گروتھ کا فائدہ اٹھانے کیلئے ینگ انڈیا سیورز سے انویسٹرز بنے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی تعلیم اورصحت کی دیکھ بھال میں بڑی تبدیلیاں لائے گا۔

وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وکست بھارت کے اپنے وژن کوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی، معیشت اور عالمی قیادت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کودنیا کے کئی ممالک کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر قراردیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پارٹی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل پرمبنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

لوک سبھا میں کل زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی خواتین ممبران پارلیمنٹ وزیراعظم مودی کی کرسی تک پہنچ گئیں۔ ہنگامہ آرائی کے باعث وزیراعظم اپنی تقریرنہیں کرسکے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے کسی غیر متوقع واقعہ کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں ایس آئی آرکے خلاف داخل ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے عرضی داخل کرکے اپنا موقف خود رکھنے کی اجازت مانگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ مغربی بنگال کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس عرضی پرآئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

گجرات ہائی کورٹ نے بیف رکھنے کے الزام میں 7 سال کی سزا کاٹ رہی خاتون کی سزا معطل کردی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس جانچ، طریقہ کارکی خامیوں اورایف ایس ایل رپورٹ میں سنگین خامیاں پائی ہیں، جس کے بعد عدالت نے پھٹکاربھی لگائی۔

لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا پرکاغذ پھینکنے والے اراکین پارلیمنٹ پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکرکی کرسی کے پاس جاکر پیپر پھینکے تھے۔ اس کے بعد اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

راہل گاندھی 2 بجے پھر بولنے کے لئے کھڑے ہوئے، تو انہوں نے ایک بارپھر چین کا موضوع اٹھایا۔ اس پرکرن رجیجو نے اعتراض ظاہر کیا اور راہل گاندھی کو بولنے سے روکا گیا۔ ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ کی مذکورہ تقریر، اس تناظرمیں کہ وہ ایک اعلیٰ آئینی منصب پر فائزہیں، کسی بھی طرح سے محض رائے کے اظہار کے دائرے میں نہیں آتی، بلکہ اس کا واحد اور بنیادی مقصد ایک کمیونٹی کے خلاف نفرت، عداوت اور بدخواہی کو فروغ دینا ہے۔ ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے اور ایک مخصوص برادری کو اجتماعی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جو اپنے عہدے کی مریادا سے غداری ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ڈوکلام پر سابق آرمی چیف کی غیر شائع شدہ کتاب کا حوالہ دیا۔ اس پر راجناتھ سنگھ نے سوال اٹھایا۔ وہیں سونے والا نے بھی کانگریس کو گھیرا۔ بعد میں وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی اس پرسوال اٹھاتے ہوئے جواب دیا۔