چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں 12 نکسلی ہلاک کئے گئے۔
Bijapur Naxal encounter: چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں جمعہ کے روز (10 مئی) کو اینٹی نکسل آپریشن میں جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نکسلی تصادم میں جمعہ کے روزجوانوں نے 12 نکسلیوں کا انکاؤنٹر کیا ہے۔ سبھی کی لاش برآمد کی جاچکی ہیں۔ پولیس کی ٹیم مارے گئے نکسلیوں کی شناخت میں مصروف ہے۔ مارے گئے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ علاقے میں مسلسل سرچنگ (تلاش) جاری ہے۔ بسترڈی آئی جی کملوچن کشیپ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مارے گئے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس پرچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے جوانوں کوآپریشن کی کامیابی کے لئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے نکسلیوں کی لاش برآمد کرلی گئی ہیں۔ بیجا پور میں پولیس-نکسلی انکاؤنٹرتصادم میں 12 نکسلی مارے گئے ہیں۔
#WATCH | Chhattisgarh CM Vishnu Deo Sai says, “An encounter broke out with the Naxals in Gangaloor area of Bijapur district…12 dead bodies of the Naxals have been found. I congratulate our jawans & senior officers…” https://t.co/OXMg9oAXUO pic.twitter.com/I9woGLlGRf
— ANI (@ANI) May 10, 2024
جائے حادثہ سے مارے گئے نکسلیوں کی لاش اور ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ اینٹی نکسل آپریشن پرتین ضلع کے جوان نکلے تھے۔ اینٹی نکسل آپریشن پربیجا پور، دنتے واڑہ اور سکما سے ڈی آرجی، ایس ٹی ایف، کوبرا اورسی آرپی ایف کے تقریباً 1000 جوان نکلے ہیں۔ انکاؤنٹرجمعہ کی صبح 6 بجے سے شروع ہوا تھا۔ بڑے نکسل لیڈروں کی موجودگی کے اشارے پریہ آپریشن لانچ کیا گیا ہے۔ آپریشن اور انکاؤنٹر پر بستر آئی جی، ڈی آئی جی سمیت تین ضلع کے ایس پی نظربنائے ہوئے ہیں۔ گنگالور تھانہ علاقے کے پیڈیا کے جنگلوں میں تصادم ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔