Bharat Express DD Free Dish

Chhattisgarh Encounter

سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ کی تصدیق کر دی ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ آپریشن کے صحیح مقام اور اس میں شامل فورسز کی تعداد کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے چھوٹے بیٹھیا کے علاقے میں عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ جامع ماؤنواز مخالف حکمت عملی میں ایک اہم محاذ بن گیا ہے۔ یہ آپریشن چھتیس گڑھ-آندھرا پردیش سرحد پر ایک بڑی حکمت عملی کی کامیابی کے فوراً بعد ہوا ہے جہاں گرے ہاؤنڈز فورس نے مریڈ پلی میں تین سینئر ماؤنواز کیڈروں کو مار گرایا تھا۔

پولیس کو ایک ماہ کے اندر دھمتری میں دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ پولیس کو ایک مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی۔

بیجا پور میں پولیس اورنکسلیوں کے درمیان تصادم میں 12 نکسلیوں کا انکاؤنٹرہوا ہے۔ سبھی کی لاش برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس نکسلیوں کی پہچان کرنے میں مصروف ہے۔

پولیس ٹیم علاقے کے چپوربھٹی گاؤں کے نزدیک تلپیرو ندی کے کنارے پہنچی تو پلاٹون نمبر 10 کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے تین نکسلیوں کو مارگرایا ہے۔