Bharat Express DD Free Dish

Chhattisgarh Encounter: چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف بڑی کارروائی، 14 نکسلی ہلاک، سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی

سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ کی تصدیق کر دی ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ آپریشن کے صحیح مقام اور اس میں شامل فورسز کی تعداد کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

نئی دہلی: چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ مڈبھیڑوں میں مجموعی طور پر 14 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکما ضلع کے کستارام علاقے میں 12 نکسلی مارے گئے، جب کہ بیجاپور میں 2 نکسلی ہلاک کیے گئے ہیں۔ بیجاپور کے مڈبھیڑ مقام سے نکسلیوں کی لاشیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔بیجاپور میں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کی سرگرمیوں کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ڈی آر جی ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔ صبح تقریباً 5 بجے سے نکسلیوں اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ ڈی آر جی کی جوابی کارروائی میں دو نکسلی مارے گئے۔

سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ کی تصدیق کر دی ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ آپریشن کے صحیح مقام اور اس میں شامل فورسز کی تعداد کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔حکام کے مطابق سال 2025 کے دوران چھتیس گڑھ میں مختلف مڈبھیڑوں میں اب تک 285 نکسلی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 257 نکسلی بستر ڈویژن کے سات اضلاع بشمول بیجاپور میں ہلاک ہوئے، جب کہ 27 نکسلی رائے پور ڈویژن کے گریابند ضلع میں مارے گئے۔ اس سے قبل 20 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے سکما ضلع میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور نکسلی سرگرمیوں سے متعلق دیگر سامان بھی ضبط کیا تھا۔

چھتیس گڑھ پولیس کے مطابق سی آر پی ایف کی 159ویں بٹالین اور سکما ڈی آر جی کی مشترکہ ٹیم ارسنگل کیمپ سے نکسلی مخالف آپریشن پر نکلی تھی، اسی دوران گونڈپلی گاؤں کے قریب ایک پہاڑی پر قائم نکسلی ٹھکانے کی اطلاع ملی۔ موقع سے برآمد اسلحے میں بولٹ ایکشن رائفل، تین مزل لوڈنگ بندوقیں، ایک 12 بور سنگل بیرل رائفل، 7.62 ملی میٹر سیلف لوڈنگ رائفل کے 150 زندہ کارتوس، 5.56 ملی میٹر انساس رائفل کے 150 کارتوس اور .303 رائفل کے 100 کارتوس شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read