PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور خود کفیل بننے کا موقع مل رہا ہے۔ دھمتری ضلع کے شاکر خان نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا کر ہوٹل شروع کیا اور آج 6 سے 7 لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔
PM Modi Mann Ki Baat: ’ سوءِ تغذیہ کے خلاف ملک گیر جنگ‘، ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے چھتیس گڑھ کے ’منگا ابھیان‘ سے میزورم تک کی کوششوں کو سراہا
پی ایم مودی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ سوءِ تغذیہ کے خلاف جنگ کے لیے وقف ہے۔ پوشن ماہ کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اور ادارے اس نیک مقصد کے لیے ایک ساتھ آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ نے ’ہر گھر منگا، گھر گھر منگا‘ مہم شروع کی ہے۔
PM Modi speaks on ‘Poshan Maah’ in ‘Mann Ki Baat’: من کی بات میں پی ایم مودی نے پوشن ماہ کا ذکر کیا، چھتیس گڑھ سے میزورم تک کی کوششوں کو سراہا
وزیر اعظم نے گجرات کی ایک منفرد پہل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ’وانگی اسپردھا یعنی موٹے اناج سے تیار کیے جانے والے پکوانوں کا مقابلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے سستی اور غذائیت سے بھرپور مقامی خوراک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔پی ایم مودی کے مطابق اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افراد اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔
Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، کرناٹک، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Teejan Bai Passes Away: معروف پنڈوانی گلوکارہ اور پدم وبھوشن اعزاز یافتہ تیجن بائی کا انتقال، رائے پور ایمس میں لی آخری سانس
تیجن بائی 1956 میں چھتیس گڑھ کے ضلع درگ کے گنیاری گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ہنوک لال پردھا اور والدہ سکھوتی تھیں۔ بچپن میں وہ اپنے نانا برج لال سے مہابھارت کی کہانیاں سنا کرتی تھیں، جنہوں نے بعد میں ان کی پوری زندگی کا رخ متعین کیا۔
Villages Electricity After 79 Years: آزادی کے 79 سال بعد… دہشت کے اندھیروں کو چیر کر پہنچی روشنی، چھتیس گڑھ کے ان 10 دیہات میں پہلی بار روشن ہوا بلب
چھتیس گڑھ کے نکسل سے متاثرہ کھیراگڑھ-چھوئی کھدان-گنڈئی ضلع کے 10 دور دراز دیہات میں آزادی کے 79 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے۔ سالہیوارا علاقے تک بجلی کی رسائی سے مقامی لوگوں کی زندگی، تعلیم اور سیکیورٹی میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے۔
Amit Shah On Naxalism: بستر میں بندوقوں کا دور ختم، اب لوگ آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بستر اب خوف، تشدد اور بندوقوں کی شناخت سے باہر نکل کر ترقی، روزگار، تعلیم اور خوشحالی کی نئی مثال بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں بستر ملک کے ترقی یافتہ اور پُرامن علاقوں میں شمار ہوگا۔
Amit Shah Inaugurates: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بستر میں جنہت کیندر کا کیا افتتاح، وزیر اعلیٰ سائے بھی رہےموجود
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پیر کے روز چھتیس گڑھ کے بستر ضلع کے نیتانار گاؤں میں ’شہید ویر گنڈادھور سیوا ڈیرا‘ کا افتتاح کیا۔ یہ جنہت کیندر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔
Amit Shah Bastar Visit: یہ بالکل کھٹی نہیں ہے،امت شاہ نے چکھی املی، ذائقے کی تعریف کی، بستر کے دورے پر وزیر داخلہ
امت شاہ املی پروسیسنگ سینٹر بھی پہنچے، جہاں ’گنڈا دھور خواتین سیلف ہیلپ گروپ‘ کی خواتین اعلیٰ معیار کا املی پلپ تیار کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے خود املی کا ذائقہ چکھا اور مسکراتے ہوئے کہا، “یہاں کی املی میں بہت مٹھاس ہے۔
Key Meeting Between Vishnu Deo Sai and Amit Shah: دہلی میں ’بستر ترقیاتی ماڈل‘ پر غور و خوض، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے کی امت شاہ سے اہم ملاقات
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بستر میں جاری ’’وزیر اعلیٰ صحت بستر مہم‘‘ کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایا کہ جن علاقوں میں ماضی میں ایمبولینس کی رسائی کو بھی مشکل تصور کیا جاتا تھا، آج وہاں طبی ٹیمیں، ڈاکٹرز اور ضروری ادویات باقاعدگی سے پہنچ رہی ہیں۔





