Bharat Express

Chhattisgarh

چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آرپی ایف کے نئے پولیس کیمپ پر منگل کو نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ اس میں تین جوان شہید ہوگئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

نند کمار بگھیل کا تعلق عام جنتا پارٹی انڈیا سے تھا۔ وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہتے تھے۔ وہ برہمنوں کے خلاف جارحانہ تھے۔ سال 2021 میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ برہمن غیر ملکی ہیں۔ انہیں گنگا سے وولگا بھیجیں گے۔ برہمن یا تو اصلاح کریں یا وولگا جانے کے لیے تیار ہوجائیں۔

سکما میں انکاؤنٹر کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما اور ارون ساؤ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے دہلی پہنچے ہیں۔ حال ہی میں سی ایم وشنو دیو سائی نے نکسلیوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب چھتیس گڑھ میں ڈبل انجن والی حکومت ہے۔

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ میں غازی پور کے لال اکھلیش کمار رائے شہید ہوگئے تھے۔ آج ان کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ڈی دھماکہ میں بی ایس ایف کے جوان اکھلیش رائے شہید ہوگئے تھے۔

بنیادی طور پر اترپردیش کے غازی پور کے گاؤں شیرپور کے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

مہنت رام سندر داس نے رائے پور جنوبی سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ تاہم انہیں اپنے شاگرد اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما برج موہن اگروال کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر ویشنو دیو سائے کی آج حلف برداری ہوئی ہے۔ رائے پور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نئے وزیراعلیٰ کو چھتیس گڑھ کی گورنر نےحلف دلایا ، ،سی ایم ویشنو کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کے بطور ارون ساو نے حلف اٹھایا۔

اوم ماتھر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، اتوار کو دوپہر 12 بجے 54 نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ جس میں تعینات نگرانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد ریاست کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس کی تصویر واضح ہو سکتی ہے۔

مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورراجستھان میں جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے طے کیا ہے کہ ضروری نہیں نومنتخب رکن اسمبلی کو ہی وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ ان ریاستوں میں غیر رکین اسمبلی کو بھی موقع مل سکتا ہے۔