Bharat Express

Martyr Soldier Akhilesh Rai’s last Rites: شہید بی ایس ایف جوان اکھلیش رائے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا، ہزاروں کے ہجوم نے نم آنکھوں سے دی وداعی

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ میں غازی پور کے لال اکھلیش کمار رائے شہید ہوگئے تھے۔ آج ان کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

شہید بی ایس ایف جوان اکھلیش رائے کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

Martyr Akhilesh Rai: چھتیس گڑھ کے کانکیرضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ میں غازی پورکے لال اوربی ایس ایف جوان اکھلیش کمار رائے نے جام شہادت نوش کیا۔ آخری رسومات شیر پورمیں گنگا گھاٹ پرادا کی گئی، جہاں انہیں بی ایس ایف کے جوانوں نے سلامی دی۔ اس کے بعد شہید جوان اکھلیش کماررائے کے بیٹے نے ان کے جسد خاکی کو ‘مکھیہ اگنی’ دی۔ اس دوران شہید اکھلیش رائے کے آخری رسوم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔ آخری سفرمیں شامل ہرکسی کی آںکھوں میں جذبات کے آنسو بھرے ہوئے تھے۔

شہید اکھلیش رائے کی آخری رسومات

آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوئےغازی پورضلع کے شیرپورگاؤں کے اکھلیش کماررائے کا سرکاری اعزازکے ساتھ گنگا گھاٹ پرآخری رسومات ادا کی گئی۔ اس دوران ضلع کے تمام اعلیٰ افسران اورلیڈران نے شیرپورپہنچ کرخراج عقیدت پیش کیا۔

غازی پورضلع کے شیرپور کے رہنے والے تھے شہید اکھلیش رائے

واضح رہے کہ بنیادی طورپراترپردیش کے غازی پورکے گاؤں شیرپورکے رہنے والے اکھلیش کماررائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے۔ جیسے ہی شہید ہونے کی خبرآئی، غازی پور واقع ان کے آبائی گاؤں شیرپورمیں ماتم بچھ گیا اورعام لوگوں میں بھی سوگ کی لہردوڑگئی۔ جمعہ کے روز ان کا جسد خاکی ایئرایمبولینس سے لکھنؤ ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے ان کے جسم خاکی کو آبائی گاؤں شیرپور لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Deputy CM Arun Sao pays Tribute to Martyr Akhilesh Rai of BSF:  شہید بی ایس ایف سپاہی اکھلیش رائے کی جسد خاکی کو چھتیس گڑھ کے ڈپٹی سی ایم ارون ساؤ نے کندھا دیا، نم آنکھوں سے پیش کیا خراج عقیدت

شہید بی ایس ایف جوان اکھلیش کماررائے کا ایک بیٹا اورتین بیٹیاں ہیں۔ اکھلیش رائے کے بڑے بھائی بھی بی ایس ایف میں ہیں اور اس وقت دہلی میں تعینات ہیں۔ شہید جوان کے والد کا سال 2018 میں انتقال  ہوگیا تھا۔ جمعہ کی صبح ایئرایمبولینس سے شہید اکھلیش رائے کے جسد خاکی کو رائے پورکے بی ایس ایف کیمپ لایا گیا تھا، جہاں نائب وزیراعلیٰ ارون ساؤاوربی ایس ایف کے تمام افسران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read