Bharat Express

Deputy CM Arun Sao pays Tribute to Martyr Akhilesh Rai of BSF:  شہید بی ایس ایف سپاہی اکھلیش رائے کی جسد خاکی کو چھتیس گڑھ کے ڈپٹی سی ایم ارون ساؤ نے کندھا دیا، نم آنکھوں سے پیش کیا خراج عقیدت

بنیادی طور پر اترپردیش کے غازی پور کے گاؤں شیرپور کے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

شہید جوان اکھلیش رائے کو کندھا دیتے ہوئے چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ۔

چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلیٰ ایم ارون ساؤ نے بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اکھلیش رائے کوخراج عقیدت پیش کیا، جوکانکیرضلع کے گاؤں سداکٹولا کے قریب تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے، ایئرپورٹ پرڈپٹی سی ایم ارون ساو اورڈی جی پی اشوک جونیجا نے لاش کو کندھا دیا۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ جذباتی ہو گئے۔

اترپردیش کے غازی پورکے گاؤں شیر پور کے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ اکھلیش رائے کی شہادت کی خبرملتے ہی غازی پورمیں ان کے آبائی گاؤں شیرپورمیں سوگ کی لہردوڑ گئی۔ جمعہ کی سہ پہران کی جسد خاکی کو لکھنؤ ایئرپورٹ لایا جائے گا، جہاں سے ان کی جسد خاکی کوان کے آبائی گاؤں شیرپور لے جایا جائے گا۔

جمعہ کی صبح شہید اکھلیش رائے کی جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے بی ایس ایف کیمپ میں لایا گیا۔ جہاں ڈپٹی سی ایم ارون ساو اور تمام بی ایس ایف افسران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید اکھلیش رائے کی جسد خاکی دوپہر 2:45 بجے لکھنؤ پہنچے گی، جہاں سے 11ویں بٹالین بی ایس ایف کے ذریعے میت کو ان کے آبائی گاؤں شیرپور(غازی پور) لے جایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، اکھلیش رائے کی آخری رسومات ہفتہ کو ادا کی جائیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ شہید اکھلیش رائے کا ایک بیٹا اورتین بیٹیاں ہیں۔ اکھلیش رائے کے بڑے بھائی بھی بی ایس ایف میں ہیں اوراس وقت دہلی میں تعینات ہیں۔ شہید فوجی کے والد کا انتقال 2018 میں ہوا تھا۔

-بھارت ایکسپریس