چھتیس گڑھ کے سکما-بیجاپور ضلع کی سرحد پر نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے۔ صبح یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد اب شام کو سکما پولس کا بیان آیا ہے۔
سکما کے ایس پی کرن چوہان نے اپنے بیان میں کہا، ”بیجاپور-سکما سرحد پر جونا گوڈا اور علی گوڈا کے قریب سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ ’’انکاؤنٹر میں 8-10 نکسلائیٹس مارے گئے اور تقریباً 20-30 نکسلائیٹس زخمی ہوئے‘‘۔

انکاؤنٹر کی ڈرون ویڈیو منظر عام پر آگئی
سکما کے ایس پی کرن چوہان نے مزید کہا کہ ہم نے نکسلائیٹس کے کور ایریا میں ایک کیمپ قائم کیا ہے…” اسی دوران کل پولس اور نکسلائٹس کے درمیان ہونے والے انکاؤنٹر کا ایک ڈرون ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں نکسلی کمانڈر ہڈما کی کمپنی نمبر 1 کے نکسلی فوجیوں کو گھیرنے کے لیے پوزیشن لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
#WATCH छत्तीसगढ़: बीजापुर-सुकमा सीमा पर जोनागुड़ा और अलीगुड़ा के पास नक्सली हमले में 3 सीआरपीएफ जवानों की मौत और 15 के घायल होने की घटना पर सुकमा एसपी किरण चौहान ने बताया, “…मुठभेड़ में 8-10 नक्सली मारे गए और लगभग 20-30 नक्सली घायल हुए हैं। हमने नक्सलियों के कोर इलाके में कैंप… pic.twitter.com/ZrbFirIPSL
— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 31, 2024
300 نکسلیوں نے حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڈما کی ہدایت پر تقریباً 300 نکسلیوں نے کیمپ اور علاقے میں تلاشی کرنے والے فوجیوں پر حملہ کیا۔ نکسلائیٹ کمانڈر ہڈما کا گاؤں جاگر گنڈہ میں ٹیکال گوڈا سے صرف 3 سے 4 کلومیٹر دور ہے، جہاں فورس نے ایک نیا کیمپ کھولا ہے۔ یہ پورا علاقہ ہڈما کے زیر تسلط ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



