Bomb Blast In Delhi:پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب بڑا دھماکہ،پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود
دہلی فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق روہنی کے پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کے باہر دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع صبح تقریباً 7:50 پر ملی، جس کے بعد فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
Jammu Kashmir: جموں و کشمیر میں بڑا حادثہ، سڑک سے پھسل گئی سی آر پی ایف کی گاڑی، 15 فوجی زخمی
ستمبر کے اوائل میں بڈگام کے واٹرہال علاقے میں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ایک بس کھائی میں گر گئی تھی جس میں بی ایس ایف کے کئی جوان زخمی اور شہید ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف کے 36 جوانوں کو لے جانے والی بس ایک پہاڑ سے پھسل گئی۔
CRPF Jawan shot himself in Ranchi: رانچی میں نیم فوجی دستوں کے دو جوانوں نے کی خودکشی، سی آر پی ایف جوان نے خود کو ماری گولی، این ڈی آر ایف کے اہلکار نے لگائی پھانسی
پولیس ابتدائی طور پر اسے خودکشی کا معاملہ سمجھ رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں گزشتہ ایک سال میں 13 پولیس، نیم فوجی اور فوج کے جوان اپنے ہی ہتھیاروں سے خودکشی یا فائرنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Encounter in Dhamtari: چھتیس گڑھ کے دھمتری میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر، ایک نکسلائیٹ ڈھیر، تلاش مہم جاری
پولیس کو ایک ماہ کے اندر دھمتری میں دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ پولیس کو ایک مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی۔
Manipur Firing: منی پور میں دو گروپوں کے درمیان گولی باری، ایک نوجوان ہلاک، سیکورٹی فورسز کو کیا گیا تعینات
منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان پچھلے سال شروع ہونے والا تشدد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تشدد میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
Manipur Violence: منی پور میں پھر سے بھڑک اٹھا تشدد، کوکی عسکریت پسندوں کا سی آر پی ایف ٹیم پر حملہ، 2 فوجی ہلاک
وشنو پور علاقہ منی پور میں آتا ہے اور یہاں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں یعنی 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران علاقے میں تشدد بھی ہوا۔ اس کے ساتھ ہی 26 اپریل کو تشدد سے متاثرہ کچھ علاقوں میں ووٹنگ بھی ہوئی۔
Lok Sabha Election-2024 First Phase Voting: الیکشن ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف جوان کی موت، پولنگ بوتھ کے باتھ روم میں خون سے لت پت ملی لاش
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Chhattisgarh Naxal Attack: ماؤنواز کے حملے میں سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک ، سکما ایس پی نے کہا – جوابی کارروائی میں 8-10 نکسلی مارے گئے، 20-30 زخمی
چھتیس گڑھ کے بیجاپور-سکما ضلع کی سرحد کے قریب ٹیکل گوڈیم گاؤں میں سی آر پی ایف کیمپ پر نکسلیوں نے زبردست حملہ کیا تھا۔ کئی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Sukma Naxalites Attack: چھتیس گڑھ میں سی آرپی ایف کیمپ پر بڑا نکسلی حملہ، تین جوان شہید اور 14 زخمی
چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آرپی ایف کے نئے پولیس کیمپ پر منگل کو نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ اس میں تین جوان شہید ہوگئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔
Republic Day 2024: جشن جمہوریہ کے موقع پر زمین سے آسمان تک ناقابل تسخیر قلعہ، فضائی خطرے سے نمٹنے کے لئے’سپر پلان‘
ملک میں آج یوم جمہوریہ کی دھوم ہے۔ اسکول-کالجوں میں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے سیکورٹی بھی سخت کردی گئی۔