Bharat Express DD Free Dish

CRPF

سی آر پی ایف کے 88ویں یومِ تاسیس پر وزیراعظم نریندر مودی نے جوانوں اور افسران کو مبارکباد دی، جانیں فورس کی تاریخ، خدمات اور وزیراعظم کا مکمل پیغام

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی آر پی ایف کے تمام جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یومِ تاسیس کی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے سی آر پی ایف نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نکسل ازم کے خاتمے سے لے کر ملک کے امن، ترقی اور استحکام کے تحفظ تک فورس نے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا کام کیا ہے۔

راجوری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ماضی میں بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز مسلسل چوکس رہی ہیں۔ اسی وجہ سے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

اضافی فورسزکی تعیناتی جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے یہ تعیناتی 25 جون سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے روڈ اوپننگ پارٹیز (آر او پی ایس) کی تعیناتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ماضی میں مغربی بنگال کے انتخابات اکثر تشدد، بوتھ کیپچرنگ اور ’چھپا ووٹ‘ جیسے الزامات کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات اور 2023 کے پنچایت انتخابات کے بعد سامنے آنے والی پرتشدد تصاویر نے اس تاثر کو مزید مضبوط کیا تھا کہ ریاست میں آزادانہ ووٹنگ ایک بڑا چیلنج ہے۔ تاہم 2026 کے انتخابات میں صورتحال مختلف نظر آئی، جہاں مرکزی فورسز کی موجودگی نے انتخابی ماحول کو نسبتاً پُرامن بنانے میں کردار ادا کیا۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے ضلع پشچم مدناپور میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کو دوسری شادی کے الزام میں برطرف کیے جانے کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ جوان کو محض سنی سنائی باتوں اور شبہات کی بنیاد پر نوکری سے نکالا گیا، جو قانونی طور پر درست نہیں تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں سی آر پی ایف کے 87ویں یوم تاسیس پریڈ کے موقع پر 2200 سے زائد شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ 31 مارچ 2026 تک ملک کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کر دیا جائے گا۔

سری نگر کے ڈگپورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی بنکر بردار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں سات جوان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر SKIMS Soura منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

اتر پردیش سرکارکی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ ان کی پٹیشن کی سماعت کے لیئے قبول کرے۔ وہ عدالت کے سامنے اس مقدمہ متعلق اہم دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں، جسے الہ آباد ہائی کورٹ نے قبول نہیں کیا ہے، یہ ایک غیرمعمولی دہشت گردانہ واقعہ ہے، لہٰذا مقدمہ کی سنگینی کے مد نظر ریاستی سرکارکی اپیل کوسماعت کے لئے قبول کیا جائے۔

حکام نے بتایا کہ یہ اسکول پرشانت وہار اور دوارکہ میں واقع ہیں اور بم کی دھمکی والی کالز صبح تقریباً 9 بجے موصول ہوئیں۔ ہم نے دونوں اسکولوں کی گہرائی سے جانچ کی اور کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ دھمکی بھرا ای میل ایک افواہ قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت کی تمام ضلعی عدالتوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور احتیاط کے طور پر افسران کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔