Bharat Express

Manipur Firing: منی پور میں دو گروپوں کے درمیان گولی باری، ایک نوجوان ہلاک، سیکورٹی فورسز کو کیا گیا تعینات

منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان پچھلے سال شروع ہونے والا تشدد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تشدد میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

منی پور میں دو گروپوں کے درمیان گولی باری

امپھال: منی پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد لاپتہ ہونے والا ایک شخص اگلے دن مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جمعہ کی رات کانگ پوکپی اور امپھال مشرقی اضلاع کی سرحد پر واقع سینم کوم میں گولی باری ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک ‘گرام سیوک’ ہفتے کی صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی شناخت لیشرام پریم کے طور پر ہوئی ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں منی پور کے نارن سینا علاقے میں آدھی رات اور 2:15 کے درمیان کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو سپاہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان فوجیوں کا تعلق ریاست کے بشنو پور ضلع کے نارن سینا علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کی 128ویں بٹالین سے تھا۔ منی پور پولیس نے اس کی جانکاری دی۔

 

منی پور میں ایک سال سے جاری ہے تشدد

منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان پچھلے سال شروع ہونے والا تشدد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تشدد میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ کئی لوگ بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے مسلسل فائرنگ اور تشدد کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read