Manipur CM Calls On Home Minister Amit Shah: منی پور میں امن عمل تیز کرنے پر زور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی وزیر اعلیٰ کھیم چند سنگھ سے ملاقات
حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ کھیم چند سنگھ خصوصی طور پر منی پور کی صورتحال پر بات چیت کے لیے نئی دہلی پہنچے تھے۔ ملاقات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکومت کی جانب سے شروع کی گئی امن پہلوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔
Manipur IED Blast: منی پور میں بم دھماکوں سے دہشت، ایک کے بعد ایک تین آئی ای ڈی بلاسٹ، دو لوگ زخمی
شمال مشرقی ریاست منی پور ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ پیر کی صبح بشنوپور ضلع میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنا کر تین آئی ای ڈی دھماکے کیے گئے، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید کشیدگی کی فضا قائم ہو گئی۔ ان دھماکوں میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Parliament extends President’s Rule in Manipur: پارلیمنٹ نے منی پور میں صدر راج کو مزید چھ ماہ تک بڑھانے کی منظوری دے دی
نتیانند رائے نے کہا کہ منی پور میں انتظامی خلا کی وجہ سے صدر راج کو بڑھانے کی ضرورت پڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں تشدد کی وجہ ایک ہائی کورٹ کا ریزرویشن سے متعلق حکم تھا، نہ کہ مذہبی تنازعہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر راج کے آٹھ ماہ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Attempt to form government in Manipur: منی پور میں حکومت بنانے کی تیاری شروع،لیکن پھر ایک بار،این ڈی اے کی سرکار!
قبل ازیں، 21 ایم ایل ایز نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں امن اور معمول کو یقینی بنانے کے لیے 'مستحکم حکومت' تشکیل دیں۔ خط پر بی جے پی کے 13، این پی پی-ناگا پیپلز فرنٹ کے تین تین اور اسمبلی کے دو آزاد ارکان کے دستخط تھے۔
Manipur Clashes: منی پور میں پھر سے تشدد پھوٹ پڑا،آزادانہ نقل و حرکت کے پہلے ہی دن کوکی برادری کی سیکورٹی فورسز سے جھڑپ، 27 فوجی زخمی،کرفیو نافذ
امت شاہ کے 'آزادانہ نقل و حرکت' کی ہدایت کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی جھڑپ اور میتی تنظیم فیڈریشن آف سول سوسائٹی کی طرف سے نکالے گئے مارچ کی مخالفت کی۔
Manipur Violence case: منی پور تشدد پر سپریم کورٹ سخت،ریاستی حکومت سے آگ زنی اورجائیداد کی لوٹ مار کی تفصیلی رپورٹ کرلی طلب
منی پور کیس کی اگلی سماعت اب 20 جنوری کو ہوگی۔ چیف جسٹس کھنہ نے ریاست منی پور کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ہمیں تمام جلی ہوئی، لوٹی گئی اور قبضہ کی گئی جائیدادوں کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔
Manipur is not Safe Under double engine govt.: ڈبل انجن کی سرکار میں منی پور نہ ایک ہے، نہ سیف ہے، ملکارجن کھرگے کا مرکزی حکومت پر طنز
منی پور آپ کی ڈبل انجن والی حکومت میں نہ تو ایک ہے اور نہ ہی سیف ہے۔ مئی 2023 سے، منی پور ناقابل تصور فساد، تقسیم اور تشدد سے گزر رہا ہے، جس نے اپنے لوگوں کے مستقبل کو برباد کر دیا ہے۔ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی جان بوجھ کر منی پور کو جلتے رہنے دینا چاہتی ہے۔
Manipur unrest: منی پور میں حالات بے قابو،3 وزراء،6 اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملہ،سی ایم کے داماد کے گھر میں لگادی آگ
درحقیقت، دو خواتین اور ایک بچے کی لاشیں، جو پیر سے لاپتہ تھیں، ہفتے کے روز جیربم میں دریائے باراک سے برآمد ہوئیں، جب کہ جمعہ کی رات ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین دیگر لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آسام کے سلچر میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
Suspected militants killed in an encounter : منی پور میں سی آر پی ایف کو بڑی کامیابی، تصادم میں 11 مشتبہ جنگجو ہلاک، ایک فوجی کی حالت نازک
اس تصادم میں دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے جکورادور کارونگ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ گھروں اور قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر بھی حملہ کیا۔
Curfew imposed in Manipur: ایک سال سے جل رہا ہے منی پور، تشدد میں پھر سے اضافے کی خبر،غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ
منی پور پچھلے سال سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان تشددکو شروع ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حالات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں۔ امن کی بحالی کے دعوے ناکام ہو رہے ہیں۔





