
وقف (ترمیمی) بل پر بدھ کو لوک سبھا میں حکمراں اور اپوزیشن ارکان کے درمیان کئی گھنٹے تک گرما گرم بحث ہوئی۔ اوردیر رات 2 بجے ووٹنگ کے ذریعے منظور کرلیاگیا۔ادھر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس بل کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ایک ایسا ہتھیار ہے جو مسلمانوں کو حاشیہ پر بھیجنے اور ان کے پرسنل لاء اور جائیداد کے حقوق کو غصب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔راہل نے کہا کہ آج آر ایس ایس، بی جے پی اور ان کے حلیفوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنا کر آئین پر حملہ کیا ہے لیکن وہ مستقبل میں دوسری برادریوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
The Waqf (Amendment) Bill is a weapon aimed at marginalising Muslims and usurping their personal laws and property rights.
This attack on the Constitution by the RSS, BJP and their allies is aimed at Muslims today but sets a precedent to target other communities in the future.…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 2, 2025
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس قانون کی سختی سے مخالفت کرتی ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے بنیادی خیال پر حملہ کرتا ہے اور مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔اس سے قبل بحث میں حصہ لیتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی کہا تھاکہ یہ بل ملک کی سب سے بڑی اقلیتی برادری پر حملہ ہے۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے بل کی مخالفت کی اور بی جے پی کو اصلی ‘ٹکڑے-ٹکڑے’ گینگ قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے بل کو امتیازی اور فرقہ وارانہ قرار دیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی ایک اور چال ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے رکن پارلیمنٹ وجے کمار ہنسڈک نے وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں کہا کہ اسے بی جے پی نے اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لایا ہے۔دوسری جانب سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا کہ نئے قانون کے تحت غیر مسلم وقف بورڈ میں مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ شاہ نے کہا کہ کانگریس نے 2014 کے انتخابات سے عین قبل نئی دہلی میں 123وی آئی پی جائیدادیں وقف بورڈ کو عطیہ کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 2013 میں وقف ایکٹ میں ترمیم کرکے ریلوے کی زمین بھی وقف کو عطیہ کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔