Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل
بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کا تشدد اور بے قصور لوگوں کا قتل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو واضح ہدایات دی ہیں کہ حالات کو جلد قابو میں کیا جائے اور امن و قانون بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تمام برادریوں سے بات چیت، بھائی چارے اور صبر و تحمل کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔
CM Yumnam Meets Amit Shah: منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنام کھیم چندر سنگھ کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، ریاست میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم مودی سے بھی ملے، بین ریاستی نقل و حمل خدمات دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف امور پر ہوئی بات چیت ہوئی۔
CM Yumnam Meets PM Modi: منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنام کھیم چندر سنگھ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، ریاست میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی نقل و حمل خدمات دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف امور پر ہوئی بات چیت
Earthquakes Shake Assam and Manipur: آسام اور منی پور میں زلزلے کے جھٹکوں سے لرزی زمین، ناگاؤں میں 4.5 شدت کا محسوس کیا گیا زلزلہ
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز زمین کے اندر تقریباً 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12:33 بجے میگھالیہ کے ویسٹ کھاسی ہلز میں 3.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
Violence Erupts Again in Manipur: منی پور میں پھر تشدد، 4 افراد ہلاک، 6 سالہ بچہ زخمی، حملے کے ذمہ دار افراد کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ
منی پور کے تمینگلونگ ضلع میں اتوار کو تازہ تشدد کے دوران مسلح حملہ آوروں نے دو الگ الگ واقعات میں ایک جوڑے سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے دوران ایک چھ سالہ بچہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
Murder of Chongtham Vikram Singh: دہلی میں منی پور کے موسیقار چونگتھم وکرم سنگھ کا قتل، راہل گاندھی نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوال
منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنم کھیم چند سنگھ نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معروف گٹارسٹ چونگتھم وکرم کے بے وقت انتقال سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسیقی اور منی پور کی ثقافتی زندگی میں وکرم سنگھ کی قیمتی خدمات کو ہمیشہ گہرے احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔
Union Home Minister Amit Shah: منی پور، ناگا اراکین اسمبلی کا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کوکی-زو لیڈروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ناگا اراکین اسمبلی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر حالیہ پرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کی اور چھ ناگا شہریوں کے مبینہ قتل اور ان کی لاشوں کے ساتھ بربریت کے معاملے میں کوکی-زو برادری کے بعض رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اراکین اسمبلی کا الزام ہے کہ کچھ کوکی-زو رہنماؤں نے مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کی ذمہ داری لینے کا عوامی طور پر دعویٰ کیا ہے۔
Ambush in Kangpokpi: منی پور کے کانگ پوکپی میں گھات لگا کر حملہ، 4 ناگا شہری ہلاک، ایک زخمی، مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش جاری
ناگا تنظیموں نے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے علاقے میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ حملے کے ذمہ دار افراد کو جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Firing in Manipur: منی پور فائرنگ میں دیہی والنٹیر ہلاک، سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہوئے زخمی
حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناگا اکثریتی ضلع کے بٹیانگ گاؤں میں پیش آیا۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں تلاشی اور سکیورٹی آپریشن انجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران مسلح دیہی والنٹیروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
JIH Vice President Expresses Concern Over Fresh Violence In Manipur: منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش، نائب امیر سلیم انجینئر نے شہری حقوق کے تحفظ اور فوری مکالمے کا کیا مطالبہ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گھر کے اندر دو کمسن بچوں کا درد ناک قتل، مظاہروں کے دوران شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں نہایت افسوسناک ہیں۔ اس سے انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کوئی بھی ہو اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔





