Bharat Express DD Free Dish

Manipur

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گھر کے اندر دو کمسن بچوں کا درد ناک قتل، مظاہروں کے دوران شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں نہایت افسوسناک ہیں۔ اس سے انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کوئی بھی ہو اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

منی پور کے امپھال میں یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے پھینکا گیا ایک بم موئرانگ ٹرونگلا اوبی میں ایک مکان پر گرا۔ دھماکہ میں ایک پانچ سالہ لڑکا اور 6 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین موئیرانگ پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوئے، لکڑیاں جلائیں اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ کھیم چند سنگھ خصوصی طور پر منی پور کی صورتحال پر بات چیت کے لیے نئی دہلی پہنچے تھے۔ ملاقات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکومت کی جانب سے شروع کی گئی امن پہلوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

4 مئی 2023 کو امپھال میں سابق وزیر اعلی این بیرن سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد والٹے پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں انہیں کئی شدید چوٹیں آئیں اور جزوی فالج ہو گیا تھا۔ حملے میں ان کے ڈرائیور کی بھی موت

اکشے کمار نے ملک کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں تمام بھارتیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ شمال مشرقی لوگوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے، لیکن وہ بھی اتنے ہی بھارتی ہیں جتنا میں، آپ اور یہاں موجود ہر شخص ہے۔

سپریم کورٹ نے منی پور میں نسلی تشدد سے متعلق معاملات میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ تشدد کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوام سے افواہوں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فرضی ویڈیوز سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے لوٹے گئے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فوری طور پر پولیس یا قریبی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

منی پور کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی بہنوں اور بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے لوگ بھارت کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تریپورہ، میگھالیہ، اور منی پور کے یوم ریاست کے موقع پر ان ریاستوں کو خطوط ارسال کیے۔