Bharat Express

Manipur crimes against women

منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان پچھلے سال شروع ہونے والا تشدد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تشدد میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پیغام دینے کے بعد کورین اچانک رونے لگے۔ اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ اس کے بعد آنکھوں میں آنسو لیے کورین نے مزید کہا، 'مودی جی، براہ کرم ایک بار منی پور آکر دیکھیں۔ منی پور کو جلد از جلد امن کی ضرورت ہے۔

سماعت کے دوران سینئر وکیل رنجیت کمار نے کہا کہ میانمار سے لوگ غیر قانونی طور پر آئے ہیں۔ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ سی جے آئی نے کہا کہ لیکن مرنے والے ہمارے لوگ ہیں۔ اس پر مہتا نے کہا کہ زیادہ تر لاشیں جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا، وہ دراندازوں کی ہیں۔

منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ایک ایسا بیان دیا جو اپنے آپ میں حیران کردینے والا ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ آج ملک کے اندر خواتین کے خلاف جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے ریاست کو نظر انداز کیا ہے اور منی پور میں برادریوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ کوکیوں کا زمین پر قبضہ کرنے اور میانمار سے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام ایک مسئلہ ہے۔