Bharat Express

Martyr Akhilesh Rai in Ghazipur: آئی ای ڈی بلاسٹ میں شہید ہوئے بی ایس ایف جوان اکھلیش رائے کا جسد خاکی پہنچا آبائی گاؤں، تھوڑی دیر میں ادا کی جائے گی آخری رسوم

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ڈی دھماکہ میں بی ایس ایف کے جوان اکھلیش رائے شہید ہوگئے تھے۔

شہید جوان اکھلیش رائے کی جسد خاکی آبائی وطن غازی پور پہنچ گئی ہے۔

Martyr Akhilesh Rai in Ghazipur: چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ڈی دھماکہ میں بی ایس ایف کے جوان اکھلیش رائے شہید ہوگئے تھے۔ ان کی جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں یوپی کے غازی پور ضلع کے شیرپورپہنچا۔ جسد خاکی کے گاؤں پہنچنے پرلوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔ لوگ جسد خاکی کے پہنچتے ہی ہاتھ میں ترنگا لے کراکھلیش رائے امررہیں…بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے لگے۔ شہید جوان کے آخری دیدارکرنے والوں کی آنکھیں نم تھیں۔ ہرکوئی ملک کے سچے سپوت کی آخری جھلک پانے کے لئے بیتاب ہو رہا تھا۔

سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی آخری رسوم

شہید جوان اکھلیش رائے کا تھوڑی دیرمیں آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ آخری رسوم کے لئے شہید اکھلیش رائے کا جسد خاکی شیرپورگنگا گھاٹ پرلے جایا جائے گا، جہاں پرسرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔

شہید جوان اکھلیش رائے کا تھوڑی دیرمیں آخری رسوم ادا کی جائے گی۔

چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوئے تھے اکھلیش رائے

واضح رہے کہ بنیادی طوراترپردیش کے غازی پورکے گاؤں شیرپورکے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے۔ جیسے ہی اکھلیش رائے کے شہید ہونے کی خبرآئی۔ غازی پورواقع ان کے آبائی گاؤں شیرپورمیں سوگ کی لہردوڑگئی۔ جمعہ کو ان کا جسد خاکی ایئرلکھنؤ ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے ان کے جسد خاکی کوآبائی گاؤں شیرپورلے جایا گیا۔

ڈپٹی سی ایم اور بی ایس ایف جوانوں نے پیش کیا خراج عقیدت

شہید اکھلیش رائے کا ایک بیٹا اورتین بیٹیاں ہیں۔ اکھلیش رائے کے بڑے بھائی بھی بی ایس ایف میں ہیں اوراس وقت دہلی میں تعینات ہیں۔ شہید جوان کے والد کا سال 2018 میں انتقال ہوگیا تھا۔ جمعہ کی صبح ہیلی کاپٹرسے شہید اکھلیش رائے کے جسد خاکی کو رائے پورکے بی ایس ایف کیمپ لایا گیا تھا۔ جہاں نائب وزیراعلیٰ ارون ساؤاوربی ایس ایف کے تمام افسران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس