Bharat Express

Arvind Kejriwal Interim Bail: اروند کیجریوال کو سکریٹریٹ جانے کی اجازت نہیں، جانئے سپریم کورٹ سے کن شرائط پر ملی ضمانت؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو 2 جون تک کے لئے عبوری ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ سے ملی اروند کیجریوال کی ضمانت کو عام آدمی پارٹی نے سچائی کی جیت قرار دیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی مبینہ بدعنوانی معاملے میں جیل میں بند اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے لوک سبھا الیکشن کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کو راحت دیتے ہوئے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس عبوری ضمانت پرکسی بھی طرح کی رائے طے نہیں کی جائے۔ کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے اس سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ کے لئے کئی شرائط بھی رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عبوری ضمانت پر باہرجانے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سی ایم آفس میں نہیں جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سکریٹریٹ بھی نہیں جائیں گے۔ بغیرلیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کے وہ کسی بھی فائل پردستخط بھی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں اپنے کردار سے متعلق وہ کہیں بھی کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ کسی گواہ سے رابطہ کریں گے۔

فیصلے پرکسی طرح کی رائے طے نہیں کرنے کا حکم

عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ اس کے اس فیصلے پرکسی بھی طرح کی رائے طے نہیں کی جائے۔ یہ پی ایم ایل اے کیس کی میرٹ سے باہرہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کیجریوال سے 50 ہزار کا نجی مچلکہ بھرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعد تہاڑجیل سے کیجریوال کی رہائی ہوجائے گی۔ عدالت کے حکم کے مطابق، وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 2 جون کو سرینڈرکرنا ہوگا۔ حالانکہ کیجریوال لوک سبھا الیکشن کے لئے انتخابی تشہیرکرسکتے ہیں۔

21 مارچ کو ہوئی تھی گرفتاری

دہلی شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کررہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو 21 مارچ کو گرفتارکیا تھا۔ ٹیم نے سی ایم ہاؤس سے کیجریوال کو گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد کچھ دن تک وہ ای ڈی حراست میں بھی رہے تھے۔ ای ڈی کی پوچھ گچھ ختم کرنے کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read