Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سنیترا پوار مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گی، وہ ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بنیں گی۔ ان کی حلف برداری سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ شرد پوار نے سنیترا پوار کی حلف برداری سے متعلق بیان دے کر ایک بار پھر کئی سوالوں کو جنم دے دیا ہے۔

اجیت پوارکے انتقال پر شرد پوارنے کہا،"ان کا انتقال ہم سب کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ ہمیں ان کی موت سے پیدا ہونے والے حالات میں طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کے دکھوں کوکم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ہمیں انہی اقدار اور کام کے اندازکے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، جس کے ساتھ انھوں نے خدمت کی"۔

سنیترا پوارآج مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیں گی۔ وہ پہلی نائب وزیراعلیٰ ہوں گی۔ بجٹ سیشن اوراین سی پی کے متحد ہونے سے متعلق سیاسی ہلچل میں کافی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوارکوکل این سی پی قانون سازپارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے سکتی ہیں۔

جامع مسجد ابوبکر صدیق، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران مولانا محمد رحمانی مدنی نے ماہ شعبان میں انجام دی جانے والی بدعات وخرافات اوربدعات کی برائیوں اورقباحتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خالص اسلام کی طرف رجوع کرنے اور برائیوں سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔

یوپی کے کانپور کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی درخواست کو خارج کردیا ہے، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اسکولوں میں مفت سینیٹری پیڈ اورلڑکیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلاء کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائرکی گئی تھی۔ طویل سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج، عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تمام حکومتوں کوعلیحدہ ٹوائلٹ اورسینیٹری پیڈ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اپنے بھتیجے اجیت پوارکی موت پرشرد پوارکا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے حادثہ ہے۔ اس میں کوئی سازش نہیں ہے۔ شرد پوارنے اپیل کی کہ اس حادثے پرسیاست نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوارکی موت سے مہاراشٹرکوبہت بڑا نقصان ہوا ہے، …

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا، جس میں پانچ افراد سوار تھے اورسبھی کی موت ہوگئی۔ حادثے کا سی سی ٹی وی سامنے آیا ہے۔ دھماکہ کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اجیت پوار کی پہچان ان کی گھڑی سے کرنی پڑی۔

پارلیمنٹ کے 2026 کے بجٹ اجلاس کا آغازصدردروپدی مرموکے خطاب سے ہوا۔ اس نے خوشحال کسانوں، پی ایم کسان سمّان ندھی، دیہی ترقی اور"ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ پر زور دیا۔ صدر جمہوریہ نے یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی اے، اسٹارٹ اپ کی کامیابی، بدعنوانی سے پاک گورننس اور دلتوں اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود پر بھی روشنی ڈالی۔