Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Cricketers Salary Increases: بنگلہ دیشی کرکٹروں پر ہوگی پیسوں کی برسات، تمیم اقبال نے تنخواہ میں کردیا زبردست اضافہ، مرد وخواتین کرکٹروں کی بھرجائے گی جھولی

 بنگلہ دیش کے گھریلو کرکٹروں کی تنخواہ میں زبردست اچھال آیا ہے۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین تمیم اقبال نے لیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Bangladesh Domestic Cricketers Salary: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اندراقتدارکی تبدیلی ہوتے وہاں کے کھلاڑیوں کی قسمت نے بھی کروٹ لی ہے۔ تمیم اقبال نے چارج سنبھالتے ہی ڈومیسٹک کرکٹروں پرپیسوں کی برسات کردی ہے۔ بی سی بی کے نئے صدرکی حیثیت سے تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کے مرد اورخواتین دونوں کرکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تنخواہیں دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اورٹی-20 اورونڈے میچوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تمیم اقبال نے بی سی بی چیئرمین بنتے ہی لیا بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرتمیم اقبال صرف 3 ماہ کے لئے بی سی بی کے انچارج رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اسے نظراندازکیا اورعہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی دوسری میٹنگ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے ڈھانچے پرنظرثانی اوراضافے کا اہم فیصلہ کیا۔ 2023 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک کرکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خواتین کرکٹروں کی میچ فیس ہوئی دوگنا

تمیم اقبال کے فیصلے کے بعد تنخواہ کا جو نیا اسٹرکچرہوگا، اس کے مطابق، بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹروں کی میچ فیس بڑھا کرلمیٹیڈ اوورفارمیٹ میں راست طورپرڈبل کردی گئی ہے۔ انہیں اب ہرٹی-20 میچ کے 10000  ٹکا اورایک ونڈے کھیلنے کے لئے 15000 ٹکا ملیں گے۔ اس سے پہلے میچ فیس صرف 5000  ٹکا تھی۔ لمبے فارمیٹ یعنی ٹسٹ میچ کے لئے یہی میچ فیس 20000  ٹکا ہے۔ کانٹریکٹیڈگھریلوخواتین کرکٹروں کی تعداد کوبڑھا کر35 تک کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جن کی ہرماہ کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کی تنخواہ اب 30000 سے 40000 ٹکا تک ہوگی۔

مرد کرکٹروں کی تنخواہ میں بھی اضافہ

گھریلومینس کرکٹروں کی تنخواہ ان کی کیٹیگری کے لحاظ سے بڑھائی گئی ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ ہرکیٹیگری کے کرکٹروں کی تنخواہ میں دوگنے سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اے کیٹیگری والے کرکٹروں کی تنخواہ 28750  سے بڑھا کر65000 ٹکا کردیا گیا ہے۔ بی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کی تنخواہ 23000 ٹکا سے بڑھاکر50000 ٹکا کی گئی ہے۔ وہیں سی کیٹیگری والوں کوبھی 40000  ٹکا تک اب تنخواہ ملے گی، جوکہ پہلے 17250  ٹکا تھی۔ بنگلہ دیش کے فرسٹ کلاس کرکٹروں کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہیں اب ایک میچ کھیلنے کے 70000  ٹکا کی جگہ 100000  ملیں گے۔

جنوری سے ہی نافذ ہوجائے گا اضافہ شدہ تنخواہ 

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹروں کی تنخواہیں ان کے کام کے مقابلے میں کم ہیں، اس لئے یہ اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلان اپریل میں کیا گیا تھا، لیکن اس کا اطلاق رواں سال جنوری سے ہوگا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read