امریکہ-ایران ڈیل سے اسرائیل کو باہر کردیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
امریکہ اورایران کے درمیان 14 دنوں کی جنگ بندی پررضا مندی بن چکی ہو، لیکن مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ابھی بھی برقرارہے۔ اسی درمیان اسرائیل نے حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کے بھتیجے علی یوسف حارثی کوہلاک کئے جانے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک حزب اللہ کی طرف سے اس پرکوئی ردعمل نہیں ظاہرکیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا، ”آئی ڈی ایف نے بیروت علاقے میں حملہ کیا اورحزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کے پرسنل سکریٹری اوربھتیجے علی یوسف حارثی کومارگرایا۔”
رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے جمعرات (9 اپریل، 2026) کواعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کی دارالحکومت بیروت میں رات بھرچلے حملے میں ایران حامی لبنانی گروپ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کوہلاک کردیا گیا ہے۔ اگرحزب اللہ نعیم قاسم کے بھتیجے کی موت کی تصدیق کرتا ہے تویہ مسلح گروپ اورتہران کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔ کیونکہ حزب اللہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے۔
اسرائیل نے لبنان میں تیزکئے حملے
ایران کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق بنی رضا مندی کے بعد بھی لبنان پراسرائیل کے بڑے حملے جاری ہیں۔ بدھ (8 اپریل) سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 254 لوگوں کی جان جاچکی ہے، جبکہ 1165 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں لبنان کے ایک امام کے بھی شہید ہونے کی خبرہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں رہے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کیا خبردار
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے لبنان پرحملے بند کرنے کے خلاف خبردارکیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرلبنان پرحملے بند نہ ہوئے توایران جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کردے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “ایران-امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح ہیں۔ امریکہ کو یا توجنگ بندی کا انتخاب کرنا چاہئے یا اسرائیل کے ذریعہ جنگ جاری رکھنی چاہئے۔ وہ دونوں کا انتخاب نہیں کرسکتا۔”
کون ہیں نعیم قاسم؟
حزب اللہ ڈاٹ آرگ کے مطابق، نعیم قاسم جنوبی لبنان کے صوبہ نبطیہ کے گاؤں کفرکلی میں پیدا ہوئے تھے۔ نعیم قاسم حزب اللہ کے اہم نظریاتی اوراس کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ قاسم نے 1970 میں لبنانی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بیچلرآف سائنس کی ڈگری حاصل کی اوراسلامی اسکالرآیت اللہ محمد حسین فضل اللہ کے تحت اپنی مذہبی اورمذہبی تعلیم کوآگے بڑھایا۔ وہ 1988-1974 تک اسلامی مذہبی تعلیم کی تنظیم کے سربراہ رہے اورلبنانی مسلم طلباء کی یونین کے بانی رکن بھی تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



