Bharat Express DD Free Dish

Israeli Military Operations

امریکہ اورایران کے درمیان 14 دنوں کی جنگ بندی پربھلے ہی رضا مندی بن گئی ہو، لیکن مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ابھی بھی برقرارہے۔ اسی درمیان اسرائیل نے حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کے بھتیجے کو ہلاک کرنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔

روس نے ایران کے خلاف مبینہ امریکی۔اسرائیلی مشترکہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فوجی مہم کی اصل قیمت عام شہریوں کو چکانی پڑ رہی ہے اور آئندہ بھی اس کے سنگین نتائج عوام کو ہی بھگتنا ہوں گے۔ روسی حکام نے الزام عائد کیا کہ ایران کی جانب سے بتائے گئے خطرات کو جواز بنا کر ایک خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں اور جوہری تنصیبات کو خالی کر دیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزید حملوں کا امکان ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔ اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔