Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump on US Iran Peace Talk: پاکستان میں بات چیت ناکام ہونے پر برہم ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کو پھر دی بڑی دھمکی

امریکی صدرڈونلڈ ترمپ کا رخ کافی سخت نظرآرہا ہے۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ڈیل چاہے ہو یا نہ ہو، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی۔

اسلام آباد میں امریکہ-ایران کی بات چیت ناکام ہونے کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا جنگ پھرشروع ہونے والی ہے۔ اسی درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان نے جنگ کی آہٹ پھر سے تیز کردی ہے۔ پاکستان میں امریہ اورایران کے درمیان بات چیت ناکام ہونے پرڈونلڈ ٹرمپ بری طرح برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایران کوپھرسے پتھرکے دورمیں بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے ایران کوپتھروالے دور میں بھیجنے والا ایک آرٹیکل بھی شیئرکیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ترمپ کا رخ کافی سخت نظرآرہا ہے۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ڈیل چاہے ہو یا نہ ہو، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی۔ امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے واضح کیا کہ کئی گھنٹوں کی بات چیت کے باوجود کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگوں میں کئی اہم نکات پرتفصیلی تبادلۂ خیال ہوا، تاہم مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ وینس کے مطابق اگرچہ کچھ معاملات میں جزوی اتفاق رائے سامنے آیا، لیکن مجموعی طورپرکوئی معاہدہ ممکن نہ ہوسکا۔

ایران کوکیسے گھیرے گا امریکہ؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپرایک نیوزآرٹیکل شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ناکام مذاکرات کے بعد ٹرمپ کے پاس اب ایران پربحری ناکہ بندی لگانے کا آپشن ہے۔ تاہم مذاکرات کے نتائج معلوم ہونے سے پہلے شائع ہونے والے اس خبرمیں کہا گیا ہے کہ اگرایران اس حتمی پیشکش کومسترد کرتا ہے توٹرمپ کے پاس کئی متبادل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوپتھرکے دورمیں واپس بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکہ اب ایران پر اقتصادی ناکہ بندی کرسکتا ہے، جیسا کہ اس نے وینزوئیلا پرلگایا تھا۔

آبنائے ہرمزپرکنٹرول کرنا آسان

لیکسنگٹن انسٹی ٹیوٹ کی سیکورٹی اسپیشلسٹ ریبیکا گرانٹ کے مطابق، اب امریکی بحریہ کے لیے آبنائے ہرمزکوکنٹرول کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 10 بحری جہازوں کوگزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جن میں ایک روسی ٹینکربھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرایران نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا توامریکی بحریہ نگرانی میں اضافہ کرے گی۔ ایسی صورت میں جزیرہ خرگ یا عمان کے قریب تنگ راستے سے گزرنے کے لیے امریکی بحریہ سے اجازت درکار ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read