Bharat Express DD Free Dish

US-Iran Peace Talk Updates: اسلام آباد میں امریکہ-ایران مذاکرات کا پہلا دور ختم، دونوں ممالک کے رویے میں آئی نرمی

اسلام آباد میں ہفتہ کے روزامریکہ اورایران کے درمیان اہم بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی سے چل رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تقریباً دو گھنٹے تک چلی امن مذاکرات میں دونوں فریق نے رضامندی تک پہنچنے کے لئے نرم رویہ دکھایا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

US-Iran Peace Talk Updates: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اورایران کے درمیان اہم بات چ یت ہورہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے راونڈ کی بات چیت ختم ہوگئی ہے اوراب دوسرے راونڈ کی بات چیت ہوسکتی ہے۔ پہلے راونڈ کی بات چیت میں دونوں ممالک کے لہجے اوررویے میں نرمی آئی ہے، اس طرح سے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ دونوں ممالک راونڈ ٹیبل پراپنی اپنی شرائط کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ اسی بات چیت سے طے ہونا ہے کہ ایران اورامریکہ میں لڑائی ختم ہوگی یا نہیں۔

اسلام آباد میں امریکہ-ایران کے درمیان اب ایکسپرٹ لیول کی ٹیکنیکل بات چیت ہوگی۔ تسنیم نیوز کے مطابق، مذاکرات اب اسپیشلائزڈ ایکسپرٹ فیزمیں پہنچ گئی ہے۔ سیاسی، اقتصادی اورقانونی ماہرین (ایکسپرٹس) کی تین کمیٹیاں بات چیت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہوٹل میں وفد کے لئے ڈنرمنعقد کررہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تقریباً دو گھنٹے تک چلی امن مذاکرات میں دونوں فریق نے رضامندی تک پہنچنے کے لئے نرم رویہ دکھایا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا۔

ایران نے لبنان پرحملہ روکنے کا معاملہ اٹھایا

آپ کوبتا دیں کہ لبنان پراسرائیلی حملے کی وجہ سے ایران نے پہلے اس بات چیت میں شامل ہونے سے انکارکردیا تھا۔ حالانکہ بعد میں ایران بات چیت کے لئے راضی ہوگیا۔ جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دی تھی کہ اگرکوئی امن مذاکرات نہیں ہوتا ہے تو امریکہ پھر سے حملہ کرے گا۔ امن مذاکرات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمزجلدی کھل جائے گا کیونکہ سمندر میں بچھی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے دیا بڑا اشارہ

اس درمیان ایک سینئرایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے قطراوردیگرغیرملکی بینکوں میں پھنسے ایرانی اثاثوں کوجاری کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے۔ اسے معاہدے کے بارے میں واشنگٹن کی سنجیدگی کی علامت کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔ امریکی وفد میں نائب صدرجے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیووٹ کاف اورڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنرشامل ہیں۔ امریکی طیارہ ہفتہ کی صبح اسلام آباد پہنچا اوردونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ایران کی وارننگ- ’اسرائیل فرسٹ‘ ہوا تومعاہدہ نہیں

ایران کے نائب صدرمحمد رضا عارف نے واضح طورپرکہا ہے کہ اگرمذاکرات ”امریکہ فرسٹ“ کے نقطہ نظرسے کئے جائیں تومعاہدہ ممکن ہے۔ تاہم، اگر”اسرائیل فرسٹ” کا طریقہ اختیارکیا جاتا ہے توکوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے خبردارکیا کہ ایسی صورت حال میں ایران اپنے دفاع کومزید مضبوط کرے گا، جس کے نتائج پوری دنیا کے لئے ہوسکتے ہیں۔

15 دنوں کی ڈیڈ لائن

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے مطابق، مذاکرات کے لئے 15 دنوں کی ڈیڈ لائن طے کی گئی ہے۔ اگلے 48 گھنٹے بے حد اہم مانے جا رہے ہیں، جو طے کریں گے کہ جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہوگا یا پھرکشیدگی میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔ ایرانی وفد کوپاکستان کی ہوائی سرحد میں داخلہ کے دوران اے ڈبلیواے سی ایس، الیکٹرانک جنگی طیاروں اورلڑاکا طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سیکورٹی دی گئی۔ اسلام آباد اورراولپنڈی میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read