Bharat Express DD Free Dish

Saudi Arabia-Qatar will repay Pakistan: پاکستان کا 32 ہزار کروڑ روپئے کا قرض ادا کریں گے سعودی عرب اور قطر، اس کام کے لئے کریں گے یہ کام

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 بلین ڈالر کی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے، جس سے اس کے کمزور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور متحدہ عرب امارات کے 3.5 بلین ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔

پاکستان کواپنے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے اہم ریلیف ملنے والا ہے۔ سعودی عرب اورقطرنے پاکستان کو5 ارب ڈالر(تقریباً 46.5 ہزارکروڑروپئے) کی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس امداد سے پاکستان کواپنے کمزور زرمبادلہ کے ذخائرپردباؤ کم کرنے اورجون تک بیرونی ادائیگیاں کرنے میں مدد ملے گی۔ کئی رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ سعودی عرب اورقطرنے پاکستان کویہ امداد امریکہ اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے عوض فراہم کی ہے۔

یہ امداد ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے، جب پاکستان اس ماہ کے آخرتک متحدہ عرب امارات کو3.5 بلین ڈالر(تقریباً 32.6 ہزارکروڑروپئے) کا قرض ادا کرنے والا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اوردرآمدی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کی معاشی صورتحال کوبڑھتے ہوئے دباؤمیں ڈال رہا ہے۔ ایران جنگ کے درمیان، متحدہ عرب امارات نے پاکستان پراپنی رقم کی واپسی کے لیے دباؤبڑھا دیا ہے۔

یواے ای سے 8 سال قبل سے لیا گیا تھا قرض 
درحقیقت، سال 2018 میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کودوارب ڈالرکا لون دیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات ہرسال اس قرض پر130 ملین ڈالرسود وصول کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بعد میں شرح سود 3 فیصد سے بڑھا کر6.5 فیصد کردی۔ اب ایران کے ساتھ جنگ ​​چھڑنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنا قرضہ فوری طورپرادا کرے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو17 اپریل تک دوارب ڈالرواپس کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

سعودی وزیرخزانہ کا دورہ پاکستان
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے جمعہ کے روزاسلام آباد میں ملاقات کی۔ اجلاس میں وزیرخارجہ اسحاق ڈاراورآرمی چیف عاصم منیرنے بھی شرکت کی۔ اقتصادی تعاون اورعلاقائی حالات کے علاوہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان جاری کشیدگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید مدد کی بھی درخواست کی ہے، جس میں موجودہ ذخائرمیں اضافہ اورتیل کی خریداری کی فنانسنگ سہولت میں توسیع شامل ہے، جس کی میعاد ختم ہونے والی ہے۔ اگرچہ اس میٹنگ میں کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پایا گیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پہلے سے ہی جاری ہے۔

پاکستان اس رقم سے کوکیا فائدہ ہوگا؟

درآمدی اخراجات بڑھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمسلسل دباؤمیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرنئی مالی امداد نہ ملی توآنے والے ہفتوں میں یہ ذخائرمزید کم ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سعودی عرب اورقطرکی جانب سے 5 ارب ڈالرکی یہ امداد پاکستان کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر16.4 بلین ڈالرکے لگ بھگ ہیں۔ یہ امداد پاکستان کواپنا قرض ادا کرنے اوراپنی معاشی صورتحال کوسنبھالنے میں نمایاں مدد دے سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read