Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی لیڈرنونیت رانا کے خلاف ایف آئی آر درج، پاکستان سے متعلق ووٹ دینے کی بات کہنے کی وجہ سے ہوئی کارروائی

حیدرآباد میں اسی انتخابی تشہیرکے دوران نونیت رانا نے اسدالدین اویسی اوراکبرالدین اویسی پرتنقید کرتے ہوئے 15 سیکنڈ والا بیان بھی دیا تھا۔

Hyderabad Lok Sabha Election 2024: بی جے پی لیڈراور مہاراشٹرکے امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے خلاف حیدرآباد کے شاد نگر تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ نونیت رانا نے گزشتہ دنوں حیدرآباد میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی انتخابی تشہیر کے دوران کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا، مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔

مادھوی لتا کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نونیت رانا نے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا، مطلب ووٹ رائیگاں کرنا ہے۔ کانگریس کو ووٹ دینا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے، کیونکہ پاکستان سے آوازآرہی ہے کہ راہل گاندھی بہت اچھے لیڈرہیں۔ ہندوستان میں پھر سے ان کی حکومت بنے، تاکہ پاکستان ایک بار پھر یہاں دہشت گردی پھیلا سکے۔

15 سیکنڈ والے بیان پر ہو رہا ہے تنازعہ

نونیت کوررانا نے حیدرآباد میں اسی انتخابی تشہیر کے دوران 15 سیکنڈ والا بیان دیا تھا، جس پرحیدرآباد کے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدواراسدالدین اویسی کے ساتھ تنازعہ ہو رہا ہے۔ نونیت رانا نے اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین کے بیان یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ تم کو 15 منٹ گلیں گے، ہم کو 15 سیکنڈ لگیں گے۔ پتہ نہیں چلے گا کہ چھوٹا کہاں سے آیا اور کہاں چلا گیا۔ اس پراسدالدین اویسی نے سخت جواب دیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔