Bharat Express

Land For Job Case: لینڈ فارجاب معاملے میں سی بی آئی نے فائنل چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے عدالت سے مانگا وقت

سی بی آئی نے 6 مارچ کو اس معاملے میں تیسری چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں بھولا یادو کو ملزم بنایا گیا ہے۔

دہلی راؤز ایوینیو کورٹ۔ (فائل فوٹو)

Land For Job Scam Case: نوکری کے بدلے زمین معاملے کی آج (9 مئی) دہلی کے راؤزایوینیوکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سی بی آئی نےعدالت سے فائنل چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے اضافی وقت کا مطالبہ کیا۔ معاملے کی آئندہ سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ سی بی آئی کی طرف سے پیش وکیل نےکہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر فی الحال مصروف ہیں۔ اس لئے فائنل چارج شیٹ داخل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔

بھولا یادو کو بنایا ملزم

سی بی آئی نے 6 مارچ کواس معاملے میں تیسری سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں بھولا یادوکو ملزم بنایا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذریعہ داخل مکمل چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ بھولایادو، لالوپرساد یادو کے سکریٹری رہ چکے ہیں اوروہی سبھی کام دیکھتے تھے۔ بھولا یادو ہی افسران کوحکم دیتے تھے۔ سی بی آئی نے اس سے متعلق بھولا یادوکے کمپیوٹرسے ثبوت برآمد کیا ہے۔

لالو فیملی پرلگے ہیں الزام

واضح رہے کہ اس وقت کے وزیرریل لالوپرساد یادوسمیت دیگرلوگوں کے خلاف سی بی آئی نے معاملہ درج کیا تھا۔ لالوپرساد یادواوران کی فیملی کے کئی اراکین بھی نامزد ہیں اورعدالت سے انہیں ضمانت ملی ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کئی دیگرلوگوں کو بھی ملزم بنایا ہے۔ جس میں اس وقت کے وزیرریل لالوپرساد یادو کے سکریٹری رہ چکے بھولا یادوکوبھی جانچ ایجنسی نے اپنے رڈار پرلیا ہے۔

ضمانت پر ہے لالوفیملی

اس سے پہلے عدالت نے فروری میں اس معاملے میں کئی ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔ ضمانت لینے والوں میں سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی، ہیما یادو سمیت دیگرملزم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری کا یہ معاملہ اس دوران کا ہے، جب لالوپرساد یادووزیرریل تھے۔ الزام ہے کہ زمین کوکم قیمت میں لکھوا کرریلوے میں نوکری دی گئی۔ لالو فیملی کے کئی اراکین اس معاملے میں جانچ ایجنسیوں کے رڈار پرچڑھے۔ لالو پرساد یادو اورتیجسوی یادو کو ای ڈی نے اپنے دفترمیں بھی بلایا تھا اوردونوں سے لمبی پوچھ گچھ ہوئی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔