Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے بہت ہی منظم حکمت عملی کے تحت شیام لال پال کو ریاستی صدر نامزد کیا ہے تاکہ پال طبقے کے ووٹوں کو اپنے ساتھ لایا جاسکے۔

آئی پی ایل 2024 کے 55ویں مقالے میں ممبئی انڈینس کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار جیت ملی ہے۔ ممبئی کی اس جیت کے بعد پوائنٹ ٹیبل کی دوڑ بے حد دلچسپ ہوگئی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پوائنٹ ٹیبل کی صورتحال اب کیا ہے۔

دہلی میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کانگریس نے اہم تقرری کی ہے۔ دہلی نے سچن پائلٹ کو پارٹی کا آبزرور مقرر کیا ہے۔ ان کے ساتھ دو اور لیڈران کی بھی تقرری کی گئی ہے۔

دہلی سے بی جے پی کے سابق اراکین پارلیمنٹ جن کے اس بار ٹکٹ کٹ گئے جیسے گوتم گمبھیر، رمیش بدھوڑی، پرویش ورما، میناکشی لیکھی اور ڈاکٹر ہرش وردھن کا نام بھی شامل ہے۔

کانگریس نے کہا کہ وارانسی، جونپور یا اترپردیش کی الگ الگ سیٹیں ہوں، بی جے پی کے اشارے پر بہوجن سماج پارٹی مسلسل امیدواروں کو بدل رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرکے کہا کہ فلسطینی پناہ گزیں رفح سے دور چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج نے پیرکے روز 100000 فلسطینیوں کو الٹی میٹم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے چھوٹے بیٹےعمر انصاری کو عبوری ضمانت دی ہے۔ عمرانصاری کو 2022 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔

مختارانصاری کی 28 مارچ کو باندہ کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے نے موت ہوگئی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مختارانصاری کو جیل میں سلو پوائزن (دھیما زہر) دیا جا رہا تھا، جس سے موت ہوئی۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے امیدواروں کا ٹکٹ پرچہ نامزدگی کے بعد بھی کٹنا جاری ہے۔ اب دھننجے سنگھ کی اہلیہ کا ٹکٹ بی ایس پی نے کاٹ دیا ہے۔

کانگریس کا دامن چھوڑکراروندرسنگھ لولی نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے دوران لولی نے میڈیا کو بھی خطاب کیا اور کانگریس چھوڑںے کی وجہ بتائی۔