Bharat Express

UP Lok Sabha Election 2024: بی جے پی لیڈران کے اشارے پر ٹکٹ بدل رہی ہے بی ایس پی؟ جونپور میں امیدوار بدلنے پر کانگریس کا بڑا الزام

کانگریس نے کہا کہ وارانسی، جونپور یا اترپردیش کی الگ الگ سیٹیں ہوں، بی جے پی کے اشارے پر بہوجن سماج پارٹی مسلسل امیدواروں کو بدل رہی ہے۔

نایاب سنگھ سینی حکومت کے ریزرویشن فیصلے سے ناراض مایاوتی، بی ایس پی سپریمو نے کہی یہ بات؟

UP Lok Sabha Election 2024: امیٹھی کے حادثہ سے متعلق کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بی جے پی پر سخت تنقیدکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ پوری طرح سے بوکھلا چکے ہیں۔ امیٹھی اور رائے بریلی کومرکزمیں رکھتے ہوئے یہ اپنی ہارکی بوکھلاہٹ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ہمارے یوتھ کانگریس کارکنان کو پیٹا تھا۔ اب یہ گاڑیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ راست طورپرانہیں اپنی ہارنظرآرہی ہے اوراسے یہ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ تاہم ہم گاندھی وادی لوگ ہیں اور ہم آئین کو ماننے والے لوگ ہیں۔ رائے بریلی توہم جیت ہی رہے ہیں، امیٹھی بھی ہم جیتنے جا رہے ہیں۔

آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے بی جے پی: اجے رائے

اجے رائے نے کہا کہ انڈیا الائنس ہمیشہ سے ہی آوازبلند کئے ہوئے ہیں کہ ہندوستانی عوام پارٹی کے لوگ آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پوری طریقے سے تباہ کرنے میں یہ لگے ہوئے ہیں، لیکن کانگریس پارٹی اورانڈیا الائنس کے لوگ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ جہاں ایک طرف ان کی پارٹی کے ہی لیڈرانتخابی ریلیوں سے ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ساری کارروائی کانگریس پارٹی اورانڈیا الائنس کی پارٹیوں پرہی ہو رہی ہے۔ یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ بی جے پی کس طریقے سے آئین کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

 بی ایس پی کیوں بدل رہی ہے امیدوار؟

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدراجے رائے نےایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی، جونپوریا اترپردیش کے الگ الگ سیٹیں ہوں، بی جے پی کی اعلیٰ قیادت امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے اشارے پربہوجن سماج پارٹی مسلسل امیدواروں کوتبدیل کررہی ہے۔ بی جے پی کے ہی حالات کوطے کرنے میں بہوجن سماج پارٹی لگی ہوئی ہے، لیکن عوام سب کچھ سمجھ چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ یہ لوگ ایک ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔ اس بارملک کی عوام نے انڈیا الائنس کومینڈیٹ دینے کا پورا موڈ بنا لیا ہے۔

Also Read