Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
GRAP 4 Restrictions Removed: دہلی-این سی آرمیں ہٹائی گئیں گریپ-4 کی پابندیاں، ہوا میں سدھار کے بعد لیا گیا فیصلہ
دہلی-این سی آرمیں ہوا کے معیارمیں بہتری کے بعد، گریپ 4 کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ اس میں تعمیراتی پابندیاں بھی شامل ہیں۔
’جن نائیکن‘ کی ریلیز پرتعطل برقرار، مدراس ہائی کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ
20 جنوری کو وجے تھلاپتی کی فلم ’جن نائیکن‘ کی سماعت کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ نے فیصلے کو محفوظ رکھ لیا ہے۔ حالانکہ فلم کی آئندہ سماعت 21 جنوری کو کی جائے گی۔ وجے تھلاپتی اپنی فلم کو ریلیز کرانے کے لئے کافی قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ فلم ’جن نائیکن‘ 9 جنوری کو ریلیز ہونے والی تھی۔
Asaduddin Owaisi On Match Fixing claims with BJP: ’’میں الیکشن لڑتا رہوں گا، میری کامیابی سے جلتے ہیں لوگ‘‘، بی جے پی سے میچ فکسنگ کے الزامات پراسدالدین اویسی کا سخت جواب
اسدالدین اویسی نے میچ فکسنگ کے الزامات کوخارج کردیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ میری کامیابی سے لوگ جلتے ہیں۔ مگرمیں الیکشن لڑتا رہوں گا۔ بی جے پی کی بی ٹیم کے الزامات سے متعلق اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے حق کے لئے ہم سیاسی توازن بگاڑیں گے۔
BCCI Central Contract: کسی کھلاڑی کو 7 کروڑ تنخواہ نہیں دے گی بی سی سی آئی؟ وراٹ کوہلی-روہت شرما کو 4 کروڑ کم ملیں گے
بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سینٹرل کانٹریکٹ میں بڑی تبدیلی کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیم انڈیا کے سینٹرل کانٹریکٹ سے اے پلس کیٹیگری غائب ہونے والی ہے۔ وراٹ کوہلی-روہت شرما اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں کی تنخواہ کم کی جائے گی۔
Saharanpur Family Murder: یوپی کے سہارنپور میں دل دہلانے والی خبر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل، گھر سے ملی لاشیں، پیشانی پرگولی کے نشان
اترپردیش کے سہارنپور میں بڑا قتل سانحہ رونما ہوا ہے۔ ایک گھر سے پانچ لوگوں کی لاش برآمد ہوئی ہیں، جن میں ماں، بیٹا، بہو اور 2 پوتے شامل ہیں۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ قرض اوراقتصادی تنگی کے سبب پریشان ہوکرخودکشی کی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں ایک اورمسلم خاتون نے اپنایا ہندو دھرم، سفینہ سے سمرن بن کر عاشق کے ساتھ لے لئے سات پھیرے، مہادیوگڑھ سمیتی ہوئی مہربان
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ایک لڑکی نے اپنے بچپن کے پیار پانے کا نام دے کر سناتن دھرم اپنایا ہے اورپھر اپنے عاشق کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ لڑکی نے اپنا نام سفینہ سے بدل کر سمرن کرلیا۔
افغانستان میں پھر دھماکہ، کابل کے ہائی سیکورٹی علاقے میں مچی تباہی، کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے شہرنومیں ایک ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اورزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورتحقیقات جاری ہیں۔
Malegaon Mayor Election 2026: ایکناتھ شندے کی شیوسینا نے اے آئی ایم آئی ایم سے مانگی حمایت، اویسی کی پارٹی نے دیا یہ جواب
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کسی ایک پارٹی کوواضح اکثریت حاصل نہیں ہے۔ نتیجتاً سیاسی حالات پرکام ہو رہا ہے۔ 84 سیٹوں والے مالیگاوں میں 35 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔ دونوں کو ملا کر 40 سیٹیں ہوتی ہیں، جواکثریت سے تین کم ہے۔
گڈھے میں انجینئرکی موت معاملے میں نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ہٹائے گئے، یوگی حکومت نے کی بڑی کارروائی
نوئیڈا کے سیکٹر 150 میں انجینئرکی گڈھے میں ڈوبنے سے ہوئی موت معاملے میں اب نوئیڈا کے سی ای او پرکارروائی کی گئی ہے۔ حکومت نے نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹرلوکیش ایم کو ہٹاتے ہوئے انہیں اب ویٹنگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ کارروائی تب ہوئی، جب لوگوں نے حادثے کی مخالفت میں ایک دن پہلے مارچ نکالا تھا۔
کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف تبصرہ، سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر سے متعلق دیا یہ بڑا حکم
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو وزیر وجے شاہ کے خلاف کرنل صوفیہ قریشی پر قابل اعتراض تبصرہ معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری پردو ہفتے میں فیصلہ لینے کا حکم دیا ہے۔





