Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بنگلہ دیش نے آئی سی سی سے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ان کے میچ ہندوستان سے سری لنکا میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے اناو آبروریزی متاثرہ کے والد کی حراست میں موت کے معاملے میں سزا کاٹ رہے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگرکی سزا معافی عرضی خارج کردی ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اظہار تشکرکے دوران کہا کہ غالب تقریبات جو ہر سال دسمبر میں ہوتی ہیں، اس کے موضوعات ادبی دنیا میں نئے مباحث کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ پریم چند پردلی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل سمینارہے۔ اس کا عنوان بھی یعنی پریم چند، ذہن،زمانہ اور آرٹ بڑی حد تک پریم چند کی تخلیقات اور زمانے سے ان کے رشتے کو ظاہرکرتا ہے۔

اجیت پوار سے سیٹوں کی تقسیم اور انتخابی نشان پربات نہیں بنی تو شرد پوار کی این سی پی مہا وکاس اگھاڑی کے پاس واپس لوٹ آئی ہے۔ اجیت پوارنے صرف 35 سیٹوں کی پیشکش کی تھی، جسے شرد پوار نے نامنظور کردیا۔ اس سے متعلق پنے کے شانتائی ہوٹل میں میٹنگ کی جارہی ہے۔

سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منریگا، جمہوریت، آئین اور رائے دہندگان کے حقوق پر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ انہوں نے ملک گیرتحریک اور انتخابی حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا۔

اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی پچھلی پارٹی میں شمولیت کوایک "غلطی" قراردیا اورممتا بنرجی کے اقدامات سے متاثر ہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔ اس انحراف نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کوگرما دیا ہے۔

بہارمیں نتیش حکومت کی کابینہ توسیع کی تیاری تیزہوگئی ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں 12-11 نئے وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے حال ہی میں وزیراعظم مودی اورامت شاہ سے ملاقات کرکے اس حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کوبڑاجھٹکا لگ سکتا ہے۔ پرمود مہاجن کے بھائی اورایم این ایس لیڈرپرکاش مہاجن جلد ہی ایکناتھ شندے کی شیوشینا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جنوری میں یہاں بی ایم سی اور بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں اگرایک تجربہ کارلیڈر پارٹی سے چلا جاتا ہے تو پارٹی کو سیاسی لحاظ سے بھاری نقصان ہوگا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد شام غزل (کلام غالب) کا اہتمام کیا جائے گا جس میں معروف غزل سنگرودیا شاہ غزل سرائی کریں گی۔ 27 اور28 دسمبرکوصبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ادبی اجلاس ہوں گے، جس میں ملک و بیرون ملک کے دانشورمقالات پیش کریں گے۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ 27 دسمبرکو شام 6 بجے عالمی مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا، جس کی صدارت پروفیسروسیم بریلوی کریں گے اور مہمانِ خصوصی امیرمہدی (برمنگھم) اور  ایم۔ ایف۔ فاروقی ہوں گے۔

آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادرکے ساتھ راجستھان کے اجمیرشریف پہنچے۔ کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے غریب نواز کی درگاہ پرچادرپیش کرکے ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی۔ زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھا۔