Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


گجرات ہائی کورٹ نے بیف رکھنے کے الزام میں 7 سال کی سزا کاٹ رہی خاتون کی سزا معطل کردی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس جانچ، طریقہ کارکی خامیوں اورایف ایس ایل رپورٹ میں سنگین خامیاں پائی ہیں، جس کے بعد عدالت نے پھٹکاربھی لگائی۔

لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا پرکاغذ پھینکنے والے اراکین پارلیمنٹ پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکرکی کرسی کے پاس جاکر پیپر پھینکے تھے۔ اس کے بعد اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

راہل گاندھی 2 بجے پھر بولنے کے لئے کھڑے ہوئے، تو انہوں نے ایک بارپھر چین کا موضوع اٹھایا۔ اس پرکرن رجیجو نے اعتراض ظاہر کیا اور راہل گاندھی کو بولنے سے روکا گیا۔ ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ کی مذکورہ تقریر، اس تناظرمیں کہ وہ ایک اعلیٰ آئینی منصب پر فائزہیں، کسی بھی طرح سے محض رائے کے اظہار کے دائرے میں نہیں آتی، بلکہ اس کا واحد اور بنیادی مقصد ایک کمیونٹی کے خلاف نفرت، عداوت اور بدخواہی کو فروغ دینا ہے۔ ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے اور ایک مخصوص برادری کو اجتماعی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جو اپنے عہدے کی مریادا سے غداری ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ڈوکلام پر سابق آرمی چیف کی غیر شائع شدہ کتاب کا حوالہ دیا۔ اس پر راجناتھ سنگھ نے سوال اٹھایا۔ وہیں سونے والا نے بھی کانگریس کو گھیرا۔ بعد میں وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی اس پرسوال اٹھاتے ہوئے جواب دیا۔

ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے پرباچل پلاٹ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 10 سال اوران کی بھانجی ٹیولپ صدیق کو4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس میں شیخ حسینہ کے خاندان کے دیگرافراد کوبھی سزا سنائی گئی تھی۔

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے چوتھے دن صدر جمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرتجویزپربحث ہورہی ہے۔ اس درمیان اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ڈوکلام کا موضوع بھی اٹھایا ہے۔ اس دوران ایوان میں جم کرہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ یکم اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال سے موثر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ محکمہ کا مقصد نئے قانون کے تحت تعمیل کو آسان بنانے کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانا ہے۔ نیا قانون 6  دہائیوں پرانے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی جگہ لے گا۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2026 اگلے مالی سال 27-2026 (یکم اپریل 2026) سے نافذ العمل ہوگا۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بارانکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلی تبدیلی تک پرانا نظام نافذ رہے گا۔ فی الحال، ٹیکس دہندگان کے پاس پرانے ٹیکس نظام یا نئے ٹیکس نظام کے تحت آئی ٹی آرفائل کرنے کا اختیار ہے۔