Bharat Express DD Free Dish

مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کا ایکشن جاری، ڈی جی پی سمیت 4 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کل ہٹائے گئے تھے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری

مغربی بنگال میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کافی سرگرم ہے۔ منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے بعد 4 سینئر پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کل اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی بنگال میں الیکشن پُرامن ہوں گے۔

مغربی بنگال میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کافی سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کا تبادلہ کرنے کے بعد پولیس کے 4 بڑے افسران کا بھی ٹرانسفر کردیا ہے۔ ٹرانسفر ہونے والے لوگوں میں مندرجہ ذیل کمیشن کے ذریعہ تعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان پولیس افسران کے ٹرانسفر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

سدھ ناتھ گپتا (آئی پی ایس-1992) کو مغربی بنگال حکومت میں ڈائریکٹرجنرل اورچیف آف پولیس اینڈ انفارمیشن (انچارج) کے عہدے پرتعینات کیا جائے۔ نٹراجن رمیش بابو(آئی پی ایس-1991) کومغربی بنگال حکومت میں اصلاحی خدمات کے ڈائریکٹرجنرل کے طورپرتعینات کیا جائے۔ اجے مکند راناڈے (آئی پی ایس-1995) کو مغربی بنگال حکومت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اورچیف آف پولیس اینڈ انفارمیشن (لااینڈ آرڈر) کے عہدے پرتعینات کیا جائے۔ اجے کمارنند (آئی پی ایس-1996) کوکولکاتا پولیس کمشنرکے عہدے پرتعینات کیا جائے۔ کمیشن کے احکامات کوفوری اثرسے نافذ کیا جائے اورافسران کے عہدہ سنبھالنے کی ضمن میں تعمیل کی رپورٹ 16 مارچ کوبھیجی جائے۔

ٹرانسفرافسران کو الیکشن سے متعلق کام نہ دیا جائے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کا ٹرانسفرکیا گیا ہے، انہیں الیکشن سے متلق کسی بھی کام پرتب تک پوسٹ نہیں کیا جانا چاہئے، جب تک کہ الیکشن کی تاریخ پوری نہ ہوجائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے کل اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی بنگال میں الیکشن تشدد سے پاک اور پُرامن ہوں گے۔ اس مقصد کی فراہمی کے لئے الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے سینئرپولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے، جن میں مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور کولکاتا کے سی پی شامل ہیں۔

کن دوآئی اے ایس افسران کو ہٹایا گیا؟

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ممتا بنرجی انتظامیہ کے دواعلیٰ افسران میں چیف سکریٹری نندنی چکرورتی بھی شامل ہیں۔ کمیشن نے 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر دشینت ناریالا کو ریاست کا چیف سکریٹری مقررکیا اورکہا کہ چکرورتی کوالیکشن سے متعلق کسی بھی کام سے دوررکھا جائے۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے ہوم سکریٹری جگدیش پرساد مینا کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اتواررات (15 مارچ، 2026) کوریاستی حکومت کو بھیجے گئے ایک خط میں الیکشن کمیشن نے 1997 بیچ کی آئی اے ایس افسر سنگھمترا گھوش کو ہوم اور پہاڑی معاملوں کا پرنسپل سکریٹری مقرر کرنے کا بھی حکم دیا۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے لگایا بڑا الزام

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ساگریکا گھوش نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ہوم سکریٹری کے تبادلے پر کہا کہ جس طرح سے الیکشن کمیشن نے بنگال کے ہوم سکریٹری اور چیف سکریٹری کا تبادلہ آدھی رات کو4 بجے کیا، وہ بالکل بھی منظورنہیں ہے۔ بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک منتخب حکومت ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت سے یہ اختیارات ہیں، لیکن وہ بنگال کی منتخب حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے ان کا غلط استعمال کررہا ہے۔ ہم نے اس معاملے کو ایوان میں اٹھایا ہے۔ ہمارے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے بھی اس موضوع کو اٹھایا اور اس کی مخالفت میں آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پورے دن کے لئے پارلیمنٹ سے واک آوٹ کرگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read