Urdu Conclave 2026

Odisha Hospital Fire: اڈیشہ کے کٹک میڈیکل کالج میں خطرناک آتشزدگی، 10 مریضوں کی موت، وزیراعلیٰ نے دیا جانچ کا حکم

اڈیشہ کے کٹک واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں خطرناک آگ لگنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ اس دردناک حادثے میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرسامنے آئی ہے۔

اڈیشہ کے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں خطرناک آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپتال کے ٹراما کیئرآئی سی یو میں لگی اس آگ میں 10 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کے بعد پورے اسپتال احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ محکمہ کی کئی گاڑیاں موقع پرپہنچیں اورآگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن ترن مانجھی نے حادثہ پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جان گنوانے ولے مریضوں کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپئے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس افسوسناک حادثہ کی سنجیدگی سے جانچ کرائی جائے گی اوراگرکسی کی لاپرواہی سامنے آتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی پہنچے اسپتال

وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی خود پیرکی صبح کٹک پہنچ کراسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ اورپولیس افسران سے حادثہ کے بارے میں جانکاری لی۔ ساتھ ہی اسپتال میں بھرتی دیگرمریضوں کی سیکورٹی اورعلاج کے انتظام کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو حکم دیا کہ زخمیوں کوبہترعلاج فراہم کرایا جائے اورکسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ افسران کے مطابق، آگ لگنے کے بعد مریضوں کومحفوظ باہرنکلنے کے لئے اسپتال کے ملازمین اورفائرملازمین نے تیزی سے راحت اور بچاومہم چلائی۔ اس دوران کم ازکم 11 اسپتال ملازم جھلس گئے۔ سبھی زخمیوں کو فوراً علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آئی سی یومیں اچانک لگی آگ

بتایا جا رہا ہے کہ آگ ٹراما کیئرآئی سی یومیں اچانک لگی، جس کے بعد وہاں دھواں تیزی سے پھیل گیا۔ آئی سی یو میں موجود کئی مریضوں کو وقت رہتے ہی باہرنکال لیا گیا، لیکن کچھ مریضوں کو بچایا نہیں جاسکا۔ فائربریگیڈ نے سخت مشقت کے بعد آگ پرقابو پایا۔

حادثہ کی جانچ کا حکم

حادثہ کے بعد پولیس اورانتظامیہ کی ٹیم موقع پرتعینات ہے۔ اسپتال کیمپس کو سیکورٹی گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں پائی ہے۔ فی الحال انتظامیہ نے حادثہ کی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اسپتال میں فائرسیکورٹی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read