Bharat Express DD Free Dish

Israel-Iran War: ڈرون دھماکہ سے دبئی میں ہنگامہ، سیکورٹی کی وجہ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پوری طرح سے بند، یہاں جانئے تفصیل

اسرائیل-ایران جنگ کا اثراب دبئی تک پہنچ گیا ہے۔ حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون گرنے سے فیول ٹینک میں دھماکہ ہوا، جس سے آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرایئرپورٹ پرپروازیں عارضی طورپرمعطل کردی گئیں۔

اسرائیل-ایران جنگ کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑرہے ہیں۔ اس تنازعہ میں پڑوسی ممالک پربھی حملے ہورہے ہیں۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے دبئی پرکئی بارحملے ہوچکے ہیں۔ پیر کی صبح ڈرون کے گرنے کے بعد ایک زورداردھماکے کی آوازسنی گئی۔ دھماکہ سے وہاں موجود فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم کچھ دیربعد آگ پرقابوپالیا گیا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پردبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ دبئی سول ڈیفنس ٹیموں نے دھماکے کی شناخت دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب فیول ٹینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں کی ہے۔ تاہم واقعہ کے فوراً بعد آگ پرقابو پالیا گیا۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں اورعملے کی حفاظت کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپروازیں عارضی طورپرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئرپورٹ نے واضح طورپرکہا ہے کہ کوئی بھی ایئرپورٹ کے قریب نہ جائے۔ ایئرپورٹ کے حکام نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ تمام فلائٹ اپ ڈیٹس آن لائن چیک کریں۔ اس دوران ہوائی اڈے سے رابطے سے گریزکریں۔ حال کے دنوں میں ایئرپورٹ کے آس پاس ڈرون خطروں کے کئی معاملے سامنے آنے سے سیکورٹی ایجنسیوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ایئرپورٹ پرہی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔ ان حملوں میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بارافسران نے پورا ایئرپورٹ کیمپس ہی بند کردیا ہے۔

ایک ہفتے میں دوسرا بڑا حملہ
دبئی ایئرپورٹ کے پانچ دن پہلے بھی ایران نے ڈرون حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ایک ہندوستانی سمیت چارلوگ زخمی ہوئے تھے۔ دو ہفتوں سے جاری جنگ کی وجہ میڈل ایسٹ (مشرق وسطیٰ) کے سبھی ممالک کا حال بے حال ہے۔ ایران نے پہلے بھی دبئی ایئرپورٹ کے قریب حملے کئے تھے۔ اس کے علاوہ شہرکے رہائشی علاقوں میں حملے ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read