Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی میں 77ویں یوم جمہوریہ کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے سرحدوں پرہائی الرٹ جاری کی ہے۔ دہلی کو قلعہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پریڈ روٹ پر گہری تلاشی چل رہی ہے۔

اتراکھنڈ کے مسوری میں ایک ہندوتنظیم کے اراکین نے بلّ شاہ بابا کے مقبرے میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بلّ شاہ پاکستان کے رہنے والے تھے اوران کا مقبرہ پاکستان میں ہے۔ ہندوتنظیم سے وابستہ اراکین نے بھی بلّ شاہ کوملحد (ناستک) قراردیا۔ اس واقعہ سے مسلم طبقہ میں ایک طرف غم وغصہ پایا جا رہا ہے تو دوسری طرف خوف وہراس کا ماحول ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی بائیکاٹ کی خبروں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنا منٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کو بھی جگہ ملی ہے۔

کانگریس کے سابق لیڈرشکیل احمد نے راہل گاندھی کی قیادت پرسوال اٹھاکرسیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں الیکشن میں ہاراور داخلی جمہوریت کی کمی کی بات دوہرائی۔ جواب  میں کانگریس لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے شکیل احمد کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا اور راہل گاندھی کا بچاو کیا۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ کے دوران آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو نے تیجسوی یادوکو قومی ایگزیکٹیو صدر بنانے کی تجویز پیش کی۔

آرجے ڈی نیشنل ایگزیکٹیو کی اتوار (25 جنوری) کو ہونے والی میٹنگ میں بہت سے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ تیجسوی یادو کوایک بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے اوراس کا باضابطہ اعلان لالو پرساد یادو کرسکتے ہیں۔

Border 2 Box Office Day 2: سنی دیول کی وار ایکشن فلم بارڈر-2 دوسرے دن بھی باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ جانئے اب تک کتنا کلیکشن ہوا ہے۔ ٹریڈ اعدادوشمار کی ویب سائٹ سیکنک کے مطابق، سنی دیول کی اس فلم کو پہلے دن 30 کروڑ روپئے کی اوپننگ ملی ہے۔

ایران پراگلے کچھ گھنٹوں میں انٹرنیشنل میڈیا رپورٹوں کے مطابق، بڑا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کی وجہ سے ایران اوراسرائیل کے ہوائی علاقوں سے گزرنے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے متعلق چل رہا تنازعہ اب ختم ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم باضابطہ طورپر ٹورنا منٹ سے باہرہوگئی ہے۔ وہیں آئی سی سی نے ان کی جگہ نئی ٹیم کا نام بھی طے کرلیا ہے، جو ٹورنا منٹ میں کھیلتی ہوئی نظرآئے گی۔

ممبرا کی ایم آئی ایم کارپوریٹرسحرشیخ نے اپنے متنازعہ بیان کے لئے تحریری معافی نامہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پہلے بیان دیا تھا، "ہم ممبرا کو ہرا کر دیں گے۔" بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد درج پولیس نوٹس کے بعد، سحرشیخ نے کہا کہ ان کا مقصد پارٹی کی جیت میں مدد کرنا تھا، کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچانا نہیں۔