اترپردیش میں سال 2027 میں مجوزہ اسمبلی الیکشن سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے درمیان بیان بازیاں تیزہوگئی ہیں۔ الیکشن سے پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اوریوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکے ذریعہ اٹاوہ میں بنوائے جا رہے مندرسے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اکھلیش یادونے مندرمیں مریادا پروشوتم شری رام کے بال سوروپ کی مورتی کی تنصیب کی ایک تصویرشیئرکی۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نے بھی طنزیہ لہجے پرسیاسی تبصرہ کیا۔
اسی ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈران نے کہا ہے کہ اکھلیش یادونے مسلمانوں کواپنا غلام سمجھ رکھا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈران کے اس بیان پرمئو ضلع کی گھوسی لوک سبھا انتخابی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے لیڈرراجیورائے نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ایسے بیان آتے رہیں گے۔
الیکشن سے پہلے یہ سب لوگ ایسے ہی آئیں گے: راجیورائے
رکن پارلیمنٹ راجیورائے نے کہا کہ یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہ سب لوگ ایسے ہی آئیں گے۔ اکھلیش یادوسب کے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈران کے تبصرہ پرراجیورائے نے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ الیکشن میں بھی آئے تھے، کیا ہوا۔ نہ ہم کو ان کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے اورنہ ہی یوپی کی عوام کوضرورت ہے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات کا ذکرکرتے ہوئے راجیورائے نے کہا کہ جب بھی انہوں نے مقابلہ کیا، انتخاب کے بعد ان کی پوزیشن خراب ہوتی گئی۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا اے آئی ایم آئی ایم 2027 کے انتخابات سے پہلے مسلم ووٹوں میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کررہی ہے؟ راجیورائے نے کہا کہ یہ اترپردیش ہے، انہوں نے پہلے بھی الیکشن لڑا تھا۔ اس الیکشن میں ان کی قسمت اوربھی خراب ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

