Bharat Express DD Free Dish

Sara Ali Khan Property: ممبئی ریئل اسٹیٹ میں سارہ علی خان کی بڑی ڈیل، 5 سال کے لئے لیز پر دیا بنگلہ

 بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اندھیری میں اپنے بنگلے کو 5 سال کے لئے لیز پردے دیا ہے۔ اس پراپرٹری کا استعمال اسکول ایکٹیوٹی کے لئے ہوگا، جس سے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں بحث شروع ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ ستارے جہاں فلموں اورلائف اسٹائل سے متعلق سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہیں اب وہ ریئل اسٹیٹ کے ذریعہ بھی سرخیاں بٹوررہے ہیں۔ ممبئی جیسے شہرمیں پراپرٹی انویسٹ کرنا ان کے لئے کمائی کا ایک بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ اسی درمیان اب سارہ علی خان نے اپنے ایک بنگلے کوکرایے پردے کرریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

پانچ سال کے لئے بنگلے کولیزپردیا

سی آرای میٹرکس کے ڈاکیومنٹس کے مطابق، سارہ علی خان نے ممبئی کے اندھیری ویسٹ علاقے میں اپنے ایک بنگلے کو پانچ سال کے لئے لیزپردیا ہے۔ اس ڈیل کی کل قیمت تقریباً 4.14 کروڑروپئے بتائی جا رہی ہے۔ آغازمیں اس پراپرٹی کا ماہانہ کرایہ 6.5 لاکھ روپئے رکھا گیا ہے۔ یہ بنگلہ اولڈ لوکھنڈ والا کامپلیکس کی ایک سوسائٹی میں ہے اورتقریباً 4,500 اسکوائرفٹ میں پھیلا ہوا ہے، جس میں گراونڈ اورایک فلورشامل ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ اس پراپرٹی کو پروڈیزی مانٹیسری انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نام کی کمپنی نے کرایے پرلیا ہے۔ کرایے دارنے 20 لاکھ روپئے کا سیکورٹی ڈیپازٹ بھی دیا ہے۔ یہ ایگریمنٹ یکم مئی 2026 سے نافذ ہوگا اوراس میں تین سال کا لاک ان پیریڈ بھی رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی تیسرے سال سے ہرسال کرایے میں پانچ فیصد کا اضافہ طے کیا گیا ہے۔

ان ستاروں نے بھی کیا انویسٹ

اگربالی ووڈ کے ستاروں کی بات کی جائے توکئی بڑے نام بھی اس طرح کی پراپرٹی ڈیلس کرتے رہتے ہیں۔ پراپرٹی رجسٹریشن پیپرکے مطابق، مادھوری دکشت نے لورپریل میں اپنا دفتر اسپیس کرایے پردیا ہے۔ وہیں شردھا کپورنے جوہومیں اپنے اپارٹمنٹ کا لیزرینیوکیا ہے۔ ساتھ ہی رتک روشن کی فیملی نے بھی اندھیری میں ایک کمرشیل اسپیس کرایے پردیا ہے۔ صرف اداکاری ہی نہیں، فلمی ستارے اب ریئل اسٹیٹ سیکٹرسے اچھی کمائی بھی کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read