Bharat Express

ICC Rankings: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، ٹسٹ میں گنوایا نمبر ون کا تاج، ونڈے اور ٹی-20 میں ٹاپ پر ٹیم انڈیا

آئی سی سی کی تازہ سالانہ رینکنگ میں ٹیم انڈیا نے ونڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا پہلے نمبرپرہے۔

ٹیم انڈیا کو ٹسٹ رینکنگ میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ICC Rankings: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جمعہ کوتازہ سالانہ رینکنگ جاری کیا گیا، جس میں ٹیم انڈیا نے ونڈے اورٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنا ٹاپ مقام برقراررکھا ہے، لیکن مرد ٹسٹ ٹیم رینکنگ میں ہندوستان دوسرے مقام پرکھسک گئی۔ پانچ روزہ فارمیٹ میں ہندوستان نے موجودہ عالمی ٹسٹ چمپئن آسٹریلیا سے ٹاپ مقام گنوا دیا۔ سالانہ اپڈیٹ میں 21-2020 سیشن کے نتیجے ہٹا دیئے گئے ہیں اوراس میں مئی 2021 کے بعد پوری ہوئی سبھی سیریز شامل ہیں۔

ہندوستان (120 پوائنٹ) ٹسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے محض چارپوائنٹ پیچھے ہے اورتیسرے مقام پرقابض انگلینڈ سے (15 پوائنٹ) آگے ہے۔ جنوبی افریقہ (103 پوائنٹ) 100 پوائنٹ سے اوپرحاصل کرنے والی چوتھی ٹیم ہے۔ ہندوستان 21-2020 میں آسٹریلیا میں ملی 1-2 کی جیت کے رینکنگ کے ہٹائے جانے سے دوسرے مقام پرکھسکا۔ تیسرے سے نویں مقام کی رینکنگ والی ٹیم کی پوزیشن وہی ہے۔

اب صرف 9 ٹیم ہی رینکنگ میں شامل ہیں کیونکہ افغانستان اورآئرلینڈ رینکنگ میں شامل ہونے کے لئے ضروری ٹسٹ نہیں کھیلتے ہیں۔ جبکہ زمبابوے نے گزشتہ تین سالوں میں صرف تین ٹسٹ کھیلے ہیں۔ ایک ٹیم کو رینکنگ ٹیبل میں شامل ہونے کے لئے تین سال میں کم ازکم 8 ٹسٹ کھیلنے ہوتے ہیں۔ سالانہ اپڈیٹ کے بعد ہندوستان حالانکہ ونڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پرقائم ہے۔ اس میں مئی 2023 سے پہلے پورے ہوئے میچ کے 50 فیصد اوراس کے بعد کے میچ کے صد فیصد پوائنٹ شامل ہیں۔

ہندوستان بھلے ہی آسٹریلیا سے ونڈے ورلڈ کپ فائنل ہارگیا ہو، لیکن اس نے اس پرسبقت تین سے بڑھا کر6 پوائنٹ کی کرلی ہے۔ ہندوستان کے 122 پوائنٹ ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تیسرے مقام پرقابض جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا سے فرق کم کیا ہے، جو8 سے اب چار پوائنٹ کا رہ گیا ہے۔ سری لنکا پانچویں مقام پر قابض انگلینڈ سے محض دو پوائنٹ پیچھے ہے۔

ٹی-20 انٹرنیشنل رینکنگ میں آسٹریلیائی ٹیم انگلینڈ کوہٹا کردوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے، لیکن 264 ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم سے 7 پوائنٹ پیچھے ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ سے دو پوائنٹ پیچھے چوتھے مقام پرہے۔ نیوزی لینڈ کے بھی جنوبی افریقہ کی طرح 250 پوائنٹ ہیں، لیکن پوائنٹ کے اعدادوشمارمیں اس سے پیچھے ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 249 پوائنٹ ہیں۔ اس سے تیسرے مقام پر قابض انگلینڈ اور چھٹے مقام کی ویسٹ انڈیز کے درمیان صرف تین پوائنٹ کا فرق ہے۔ پاکستان کی ٹیم دو مقام کے نقصان سے ساتویں مقام پرکھسک گئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read