کانگریس سے بی جے پی میں گئے اروندر سنگھ لولی کو بھی اسٹارک پرچارک بنایا گیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024 News: دہلی کانگریس کے ریاستی صدر رہے اروندر سنگھ لولی نے ہفتہ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ اروندر سنگھ لولی نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کے بعد میڈیا کومخاطب کیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس چھوڑکربی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ بھی بتائی۔
اروندر سنگھ لولی نے کہا، ”ہمیں بی جے پی کے بینرتلے اوروزیراعظم مودی کی قیادت میں دہلی کی عوام کے لئے لڑنے کا موقع دیا گیا ہے۔ مجھے مکمل بھروسہ ہے اوراس بات کا کوئی شک نہیں ہے کہ بی جے پی زبردست اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بی جے پی کا پرچم دہلی میں بھی لہرائے گا۔”
ہمیں ایسے وقت میں موقع دیا جب کھوئے کھوئے گھوم رہے تھے: لولی
کانگریس کے سابق لیڈرلولی نے کہا ”ہمارے ساتھیوں کواس وقت پرموقع دیا ہے، جب ہم کھوئے کھوئے گھوم رہے تھے۔ ہم کوموقع دیا ہے کہ ہم قوم کی تعمیرکے لئے کام کرسکیں۔ ہم آج پانچ سینئر ساتھی شامل ہوئے، لیکن بہت لمبا قافلہ ہے جوکہ مضبوطی کے ساتھ چاہتا ہے کہ اس ملک میں مضبوط حکومت بنے۔ دہلی میں گزشتہ 8-7 سالوں میں جو ماحول بنا ہے، اس سے نجات دلانے کے لئے ہم سے جو تعاون بنے گا وہ ہم بی جے پی میں شامل ہوکرکریں گے۔”
#WATCH | After joining BJP, Arvinder Singh Lovely says, “I had resigned from the post of Delhi Congress President and after that, I met all my colleagues and thousands of Congress workers. All those people said that you should not sit at home and should continue fighting for the… pic.twitter.com/73hwB4cm8U
— ANI (@ANI) May 4, 2024
اس دوران بی جے پی لیڈراورمرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ”ان لیڈران کا تعاون اوران کی صلاحیت ہمیں معلوم ہے۔ میں یہ یقینی کرتا ہوں کہ آپ کی خدمت کا استعمال کیا جائے گا اوراس کا مؤثرطریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ ہماری پارٹی کوآپ جیسے لیڈران کی ضرورت ہے۔ آپ ہمارے پریوار میں شامل ہو رہے ہیں اورمیں آپ کا استقبال کرتا ہوں۔”