Bharat Express DD Free Dish

US-Iran Ceasefire: امریکہ-ایران کے مابین جنگ بندی کے اعلان پر بھارت کا پہلا بیان، کہا-’’خیرمقدم کرتے ہیں، ہم شروع سے ہی…‘‘

وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی سے مغربی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہونے کی امید ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان نے ایران میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑنے کے لئے اپنے سفارت خانہ سے رابطہ کریں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر۔ (فائل فوٹو)

ہندوستانی حکومت نے امریکہ ایران جنگ میں اعلان کردہ جنگ بندی پراپنا پہلا ردعمل جاری کیا ہے۔ بدھ (8 اپریل 2026) کووزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اسے امید ہے کہ جنگ بندی مغربی ایشیا میں دیرپا امن قائم کرے گی۔ آپ کوبتا دیں کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے شروع سے ہی بات چیت کے ذریعہ کشیدگی میں کمی کی وکالت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے، “ہم نے مسلسل کہا ہے کہ موجودہ تنازع کوجلد ازجلد ختم کرنے کے لئے کشیدگی میں کمی ضروری ہے اوریہ کہ امن کے قیام کے لیے بات چیت اورسفارت کاری ضروری ہے۔”

ہندوستانی شہریوں سے حکومت کی بڑی اپیل

وزارت خارجہ نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری امریکہ اسرائیل ایران جنگ سے ہونے والے نقصانات پربھی تشویش کا اظہارکیا۔ وزارت نے کہا کہ جنگ نے دنیا بھرمیں توانائی کی سپلائی اورتجارتی نیٹ ورکس میں خلل ڈالا ہے اورعام لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسے امید ہے کہ توانائی کی سپلائی اورعالمی تجارت کا بہاؤاب آبنائے ہرمزکے ذریعہ جاری رہے گا۔ وہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستان نے ایران میں پھنسے اپنے شہریوں کوفوراً ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کوایران واقع سفارت خانہ کے بتائے ہوئے راستوں کا استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

سفارت خانہ کے مشورے پرعمل کرنے کی ہدایت

تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے بدھ کے روزایک ایڈوائزری میں کہا، “7 اپریل کی ایڈوائزری کے مطابق اورحالیہ پیش رفت کے پیش نظر، ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفارت خانہ کی مشاورت اورسفارت خانہ کے تجویزکردہ راستوں کواستعمال کرتے ہوئے جلد ازجلد ایران چھوڑدیں۔” سفارت خانہ نے مزید کہا، “اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ سفارت خانہ کے ساتھ پیشگی مشاورت اورتال میل کے بغیرکسی بھی بین الاقوامی زمینی سرحد تک پہنچنے کی کوشش نہ کی جائے۔” ایڈوائزری میں، سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایمرجنسی نمبربھی شیئرکئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read