Bharat Express

ووٹ ڈالنے کے بعد عوامی سیلاب میں پہنچے وزیر اعظم مودی، بزرگ خاتون نے باندھی راکھی، جذباتی ہوئے وزیراعظم، دیکھیں ویڈیو

ایک بزرگ خاتون نے وزیراعظم مودی کو راکھی باندھنے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو وزیراعظم مودی نے بھی اپنا ہاتھ آگے کردیا۔

وزیراعظم مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد ایک خاتون نے انہیں راکھی باندھی۔

Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ شام کو 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی 94 سیٹوں پرلوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ اس دوران گجرات کی بھی سبھی 26 سیٹوں پر منگل کے روز ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی احمدآباد کے بوتھ پر جاکراپنا ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے یہاں پہنچنے کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ تو وہیں وزیراعظم مودی بھی جب ووٹنگ مرکز پہنچے تو لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اسی دوران وہ ایک بچے کو پیار کرتے ہوئے بھی نظرآئے تو وہیں ایک بزرگ خاتون نے ان کو راکھی باندھی۔

قابل ذکرہے کہ وزیراعظم مودی گجرات کے احمد آباد میں واقع نشان ودیالیہ پولنگ بوتھ گئے اور اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران ہزاروں لوگ اس پولنگ اسٹیشن پر کھڑے ہو کر پی ایم مودی کا استقبال کر رہے تھے۔ تو پی ایم نے بھی وہاں موجود لوگوں کو سلام کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔ تب ایک بزرگ خاتون نے راکھی باندھنے کے لیے پی ایم مودی کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر پی ایم مودی نے بھی اپنا ہاتھ بڑھا کر راکھی باندھی۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے سر جھکا کر ہاتھ جوڑے اور پھر سب کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ پی ایم مودی کا راکھی باندھنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ ووٹ ڈالنے کے بعد، پی ایم مودی نے کہا، “آج ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ ہے، میں خاص طور پر ملک کے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ جمہوریت میں ووٹ دینا کوئی آسان صدقہ نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں عطیہ کی اہمیت ہے، اہل وطن اسی جذبے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔

Also Read