Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان این ڈے اے میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

PM Modi in Abu Dhabi: وزیراعظم نریندر مودی دبئی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا صدرشیخ خالد بن محمد بن زیاد الناہیان نے والہانہ استقبال کیا۔

Himachal Pradesh Diesel Petrol Price: ہماچل پردیش میں سکھویندر سنگھ سکھو نے ڈیژل پر تین روپئے ویٹ میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب 83.02 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر قیمت 86.05 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔

بہار کی نتیش حکومت کو گھیرنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے 13 جولائی کو ودھان سبھا مارچ نکالا گیا تھا۔ اس مارچ کے دوران پولیس نے جم کر لاٹھی چارج کیا تھا، جس میں بی جے پی کے کئی لیڈران اور کارکنان کو چوٹیں آئی تھیں۔ اسی درمیان بی جے پی کے 62 لیڈران اور 7 سے 8 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف پٹنہ کے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مہاراشٹرمیں اجیت پوار کے ساتھ ان کے 8 اراکین اسمبلی نے کابینہ کا حلف لیا تھا، جس کے بعد اب تک محکموں کی تقسیم نہیں ہو پائی ہے۔ اسے لے کر گزشتہ کئی دنوں سے رسہ کشی چل رہی ہے۔

جمنا ندی کے آس پاس رہنے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیلاب کا پانی جمنا بینک میٹرواسٹیشن سے متعلق لال قلعہ تک پہنچا گیا تھا۔ زیادہ پانی کے سبب جمنا بینک میٹرواسٹیشن کا انٹری اورایگزٹ گیٹ ابھی بھی بند ہے۔

اپوزیشن لیڈر وجے سنہا نے کہا کہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ مخالفت بڑھتا ہوا دیکھ کر اسپیکر نے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی، لیکن بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ میز پر چڑھ گئے، جس کے بعد مارشلوں نے انہیں ایوان سے باہر کردیا۔

پاکستانی ٹیم کو محض ایک گھریلو میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور نیپال کے درمیان مقابلہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، ہندوستان-پاکستان میچ سری لنکا کے دامبولا میں کھیلاجائے گا۔

اترپردیش میں مانسون کی بارش کی وجہ سے گنگا اورجمنا سمیت کئی ندیوں میں طغیانی ہے، جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو مدد پہنچانے کے الزام میں جیلر ویریندر کمار ورما کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سلطان پور جیل میں تعینات جیلر ویریندر کمار ورما کو جمعرات کے روز معطل کردیا گیا۔ جانکاری کے مطابق، باندہ جیل میں تعیناتی کے دوران ویریندر کمار ورما پر الزام لگا تھا کہ وہ مختار انصاری کو مدد پہنچا رہے ہیں۔