Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وزیراعظم نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سے پورٹ بلیئرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی کے مطابق، ان کا ایک ہی ہدف ہے، کنبہ بچاؤ۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندارگیند بازی کی اور تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں منگل کے روز سہارا کے پورٹل کو لانچ کیا جائے گا۔ اس سے ان لوگوں کی امیدیں روشن ہونے لگی ہیں، جو سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کے پیسے واپس ملیں گے۔

فلمی دنیا میں تیزی سے ایک خبر پھیل رہی ہے کہ سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی-2 سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ دو ایپیسوڈ میں سلمان خان ندارد تھے۔ سلمان خان ہر ویکنڈ کا وار لے کرآتے ہیں۔

گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے کے الزام میں 11 افراد قصوروار پائے گئے تھے۔ ان کو 15 اگست 2022 کومعافی پالیسی کی بنیاد پررہا کیا گیا تھا۔ پھراس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ہوئی تھی۔

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کی محبت میں گرفتارہونے کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی سیما حیدر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اس دوران اب یوپی اے ٹی ایس کی ان پرگہری نظر ہے۔ یوپی اے ٹی ایس دونوں سے خفیہ مقام پرپوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مودی حکومت کے ذریعہ دہلی حکومت کے خلاف لائے گئے آرڈیننس سے متعلق آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ اس معاملے کو یہ بینچ آئینی بینچ کے پاس بھیجنا چاہتی ہے۔

آئندہ ایشیا کپ کے آفیشیل شیڈول کا اعلان سبھی کرکٹ مداح کافی بے صبری سے ساتھ کر رہے ہیں، جس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کم ازکم 2 بار مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی امور کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی بنگلورو پہنچ گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں 26 سیاسی پارٹیاں شرکت کرسکتی ہیں۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنے گروپ کے این سی پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مسلسل دوسرے دن پارٹی صدر شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر پہنچے ہیں۔