Bharat Express

Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں دو بار مدمقابل ہوں گے ہندوستان-پاکستان، جانئے دونوں ٹیموں کے درمیان کب ہوگی ٹکر

آئندہ ایشیا کپ کے آفیشیل شیڈول کا اعلان سبھی کرکٹ مداح کافی بے صبری سے ساتھ کر رہے ہیں، جس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کم ازکم 2 بار مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

آج سے ہوگا سپر 4 مرحلے کا آغاز، ان چاروں ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے 6 میچ

Asia Cup 2023, India vs Pakistan: ایشیا کپ 2023 کے آفیشیل شیڈول کا اعلان ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ مداح بے صبری سے کر رہے ہیں۔ اس بار ہائی برڈ ماڈل میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے شروعاتی 4 میچ پاکستان اور باقی کے 9 مقابلے سری لنکا میں منعقد کئے جائیں گے۔ وہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹورنا منٹ میں کم ازکم 2 مقابلے کھیلے جانے کی پوری امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ میں ایک ہی گروپ میں ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 2 ستمبر کو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وہیں اس کے بعد سپر-4 مرحلے میں دونوں ہی ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ایک بار پھر سے مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں مقابلوں کو سری لنکا کے دمبولا یا کینڈی میں کھیلا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تیسرا مقابلہ اس صورتحال میں دیکھنے کو مل سکتا ہے، جب دونوں ہی ٹیم فائنل میں داخل ہوجاتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنے گھر پرنیپال سے کھیلے گی پہلا مقابلہ

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز نیپال کے خلاف مقابلے کے ساتھ کرے گی۔ یہ میچ 30 یا پھر31 اگست کو ملتان کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ اسی دن ٹورنا منٹ کی اوپننگ سیریمنی بھی منعقد کی جائے گی۔ وہیں اس میچ کے بعد پاکستان کی سری لنکا کے لئے روانہ ہوجائے گی۔ وہیں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیم اپنے گروپ مقابلے پاکستان میں کھیلنے کے بعد سری لنکا کے لئے روانہ ہوں گی۔

19 جولائی کو ہوسکتا ہے اعلان

آئندہ ماہ یعنی 31 اگست سے 17 ستمبر تک ایشیا کپ کا انعقاد اس بار کیا جانا ہے، جس میں اب اس کے آفیشیل شیڈول کا اعلان 19 ستمبر تک کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے نئے سربراہ ذکا اشرف نے اس ہائی برڈ ماڈل سے متعلق کچھ ناراضگی ظاہرکی تھی، لیکن اب انہوں نے اپنی گزشتہ کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: پاکستانی ٹیم کو پھرلگا جھٹکا! بابراعظم کی ٹیم اپنے گھرمیں کھیل پائے گی صرف ایک میچ

بی سی سی آئی سکریٹری اور پی سی بی چیئرمین کے درمیان ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ ایشیا کپ 2023 میں ہونے والا مقابلہ سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کی تصدیق ڈربن میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشف کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد کردی گئی۔ ہائی برڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والے اس بار کے ایشیا کپ کے انعقاد کا اختیارپاکستان کے پاس ہے، لیکن وہ اپنے گھرپرصرف 4 میچوں کا انعقاد کرے گا جبکہ ٹورنا منٹ کے باقی میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔