Bharat Express

Salman Khan Quits The Bigg Boss OTT 2: بگ باس او ٹی ٹی 2 سے سلمان خان نے توڑ لیا رشتہ؟ بھائی جان کی یہ تصویر ہوئی تھی وائرل

فلمی دنیا میں تیزی سے ایک خبر پھیل رہی ہے کہ سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی-2 سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ دو ایپیسوڈ میں سلمان خان ندارد تھے۔ سلمان خان ہر ویکنڈ کا وار لے کرآتے ہیں۔

سلمان خان 'بگ باس 17' کی میزبانی کے لیے وصول رہے ہیں بھاری رقم، اداکار کی فیس جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

Salman Khan Quits The Bigg Boss OTT 2 Is It True: سپراسٹار سلمان خان سے متعلق بحث ہو رہی ہے کہ انہوں نے متنازعہ شو بگ باس او ٹی ٹی-2 سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ دو ایپیسوڈ سے سلمان خان ندارد ہیں۔ سلمان خان ہر ہفتے ویکنڈ کا وار میں فینس اور گھر کے کنٹسٹنٹ سے ملنے کے لئے آتے ہیں، لیکن اس بار سلمان خان کو دیکھنے کے لئے فینس کی آنکھیں ترس گئیں۔ سلمان خان کے اس شو کو گزشتہ دنوں کرشنا ابھیشیک اکیلے ہوسٹ کرتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں آئندہ روز کرشنا کا ساتھ بھارتی سنگھ نے دیا۔

سگریٹ پکڑے ہوئے تھے نظرآئے تھے سلمان خان

ایسے میں خبریں سامنے آنے لگیں کہ گزشتہ ہفتے سلمان خان سگریٹ کی وجہ سے ٹرول ہوئے تھے۔ ایسے میں اس کا اثرشو پرپڑا ہے، جس کی وجہ سے بھائی جان بگ باس کی اسکرین سے غائب ہوگئے ہیں۔

سلمان خان ویکنڈ کا وار میں نہیں پہنچے

گزشتہ دنوں جب سلمان خان کے ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تو بھائی جان پر سوال کھڑے ہونے لگے تھے کہ سلمان خان تو کہہ رہے تھے کہ وہ او ٹی ٹی پر رول بریک نہیں ہونے دیں گے، یہاں تو وہ خود رول بریک کر رہے ہیں۔ ایسے میں اس کے آئندہ ہفتے میں سلمان خان اسکرین پر نہیں آئے، اسی کے بعد سے افواہ پھیلنی شروع ہوگئی تھی کہ شاید سلمان خان نے شو چھوڑ دیا ہے۔

تاہم میڈیا کی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ دی خبری کے مطابق، افواہ رہی کہ سلمان خان نے بگ باس اوٹی ٹی-20 چھوڑ دیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ سلمان خان ہی شو کے ہوسٹ ہیں۔ وہی اس شو کو آگے بھی ہوسٹ کرتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔