Bharat Express

NDA Meeting:  این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے جے پی نڈا نے چراغ پاسوان اور جیتن رام مانجھی کو دعوت نامہ بھیجا

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان این ڈے اے میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ سے جیتن رام مانجھی کی ملاقات کے بعد این ڈی اے میں شامل ہونے پر مہر لگ گئی تھی۔

NDA Meeting: لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جہاں ایک طرف اپوزیشن سیاسی جماعتیں مودی حکومت کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف برسراقتدار بی جے پی اپنا کنبہ بڑھانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ اب این ڈی اے میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی بھی این ڈی اے میں شامل ہوگی۔ این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جیتن رام مانجھی اور سابق مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔